اسلام آباد۔و فاقی دارلحکومت کے تھا نہ سیکرٹریٹ کے علاقہ میں ہائی سیکورٹی ریڈ زون میں وزیر اعظم ہاوس سے عقب میں بری امام میں ہونے والی ڈکیتی میں ملوث خطرناک گروہ کے چار ملزمان جبکہ تھانہ بھارہ کہو میں بزرگ شہری کے اندھے قتل میں ملوث دو ملزمان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا،دونوں واقعات سنگین نوعیت کے حامل تھے ۔ ایس ایس پی آپریشنز / انوسٹی گیشن اسلام آباد محمد ارسلان شاہزیب نے سینئر پولیس افسران کے ہمراہ ریسکیو15آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا گزشتہ دنوں تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں ہائی سیکورٹی ریڈ زون میں وزیر اعظم ہاوس سے عقب میں بری امام میں چار مسلح ملزمان جنھوں نے اسلحہ کی نوک پر موبائل کی دکان میں ڈکیتی کی، اوراسی طرح تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں بھی ایک بزرگ شہری کی گلا کٹی ہوئی نعش ملی۔
ان دونوں واقعات پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیرنگرانی ایس ایس پی آپریشنز / انوسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دیں،جنھوں نے انتھک محنت اور جدید تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے بری امام بازار میں واقع ایک موبائل شاپ پر ڈکیتی میں ملوث چار ملزمان کو ٹریس کرکے 48گھنٹوں کے قلیل وقت میں گرفتار کیا،گرفتار ملزمان کی شناخت فیصل، شبیر، غلام عباس اور محمد فراز کے ناموں سے ہوئی ہے،پولیس ٹیم نے ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک عددکلاشنکوف، ایک عدد55 بور رائفل، ایک عددM-16 نما پسٹل،دو عدد تیس بور پسٹل اورواردات میں استعمال ہونے والے دونوں موٹرسائیکل برآمد کرلئے، جبکہ واردات میں چھینی گئی رقم بھی برآمد کرلی گئی، ملزمان کے انکشافات سے مزید وارداتوں کے بارے میں بھی پتا چلا ہے اور اس پر بھی قانونی کارروائی جاری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مورخہ 03نومبر 2024کو تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں ایک بزرگ شہری کی گلا کٹی ہوئی نعش ملی، پولیس نے اطلاع ملتے ہی تمام قانونی تقاضوں کو مکمل کرتے ہوئے اس اندھے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے کو ششں شروع کیں،انسانی اور تکنیکی وسائل کو بروئل کار لاتے ہوئے پولیس ٹیم نے دو ملزمان امان اللہ اور ریاست عباسی کو گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان نے بزرگ شہری کے پیسے ہتھیانے کیلئے اس کو قتل کردیا تھا اور بعد میں مفرور ہوگئے تھے،ایس ایس پی آپریشنز/ انوسٹی گیشن نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،جبکہ اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے جسے مزید بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہیں یاد رہے کہ تھا نہ سیکرٹریٹ کے علاقہ میں ہائی سیکورٹی ریڈ زون میں وزیر اعظم ہاوس سے عقب میں بری امام میں ہونے والی ڈکیتی میں ملوث خطرناک گروہ واردات کے بعد ریڈ زون سے فرار ہو گئے پولیس نے ا نتھک محنت اور جدید تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو گر فتار کیا ہے۔