رواں سال کے دوران اسلام آباد پولیس ا یجوکیشن ٹیم کی جانب سے شہریوں کیلئے 785ورکشاپس /کلاسز کا انعقاد.

رواں سال کے دوران اسلام آباد پولیس ا یجوکیشن ٹیم کی جانب سے شہریوں کیلئے 785ورکشاپس /کلاسز کا انعقاد،جس میں کل04لاکھ21ہزارسے زائد شہریوں ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اور ڈرائیونگ لائسنس لرنرپرمٹ حاصل کرنے والے شہریوں کو روڈسیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دی گئی، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میںاسلام آباد پولیس نے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کےلئے اسلام آباد کے مختلف نجی وسرکاری تعلیمی اداروں،مختلف سرکاری وغیرسرکاری اداروں اورٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اورڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والے شہریوںکوخصوصی آگاہی فراہم کرنے کیلئے مہم کا آغازکررکھاہے.

اسی سلسلے میں رواں سال کے دوران اسلام آباد پولیس کے ٹریفک ہیڈکوارٹرزمیں قانون شکنوں،ڈرائیونگ لرنرپرمٹ ہولڈرزاوردیگراداروںمیں785روڈ سیفٹی ورکشاپس کاانعقادکیاگیا،جس میں04لاکھ21ہزار سے زائد شہریوںکو روڈسیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دی گئی تاکہ شہری گاڑی چلاتے وقت خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھ سکیں،اسلام آباد پولیس ایجوکیشن ونگ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں اور تمام تر وسائل کو بروے کا ر لا کر شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈسیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کر رہا ہے،ان ورکشاپس کا بنیادی مقصد شہریوں کولین نظم وضبط، دوران ڈرائیونگ موبا ئل فون سننے کے خطرات،سیٹ بیلٹ کے استعمال، ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کے خطرات، سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کاخیال رکھنا،زیبرا کراسنگ کا استعمال، تیز رفتاری کے خطرات،کالے شیشوں کی ممانعت،روڈ پرپیدل چلنے اوردیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے.

اسلام آباد پولیس ایجوکیشن ونگ کی جانب سے آگاہی پمفلٹ بھی شہریوں کو دیے جا رہے ہیں،شہریوں کی جانب سے اسلام آباد پولیس کے اس اقدام کو بہت سراہاگیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کاشہریوں کے لئے روڈسیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا قابل ستائش ہے، ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران اپنی ڈیوٹی نہایت ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دیتے ہوئے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہیں، اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی آگاہی فراہم کرنا ایک احسن اقدام ہے،اس موقع پر شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور ایک ذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیں۔