اسلام آباد .ڈی آئی جی سید علی رضا اور ایس پی سٹی زون کی کھلی کچہری ایس ایچ او کو ہسارکے خلاف شکایات کے انبار لگا دیےکھلی کچہری میں پولیس افسران سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی،ڈی آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کئے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا اور ایس پی سٹی زون خالد محمود اعوان نے تھانہ کوہسار میں کھلی کچہری کا انعقادکیا، کچہری میں ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور پولیس افسران سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی،کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے ڈی آئی جی اسلام آباد کے سامنے تھانہ کو ہسار کے ایس ایچ او کے خلاف شکایات کے انبار لگا د یے مقد مات درج نہیں کئے جاتے پولیس گشت کے دوران شہر یوں کو تنگ کر تی ہے.
علاقہ میں منشات فروشی عام ہے شیشہ ، حقہ سنٹرز کھلے ہیں نواجوان نسل تباہ ہو رہی ہے ڈی آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کئے،انہوں نے کہا کہ شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے آئی جی پی شکایت سیل 1715 پر بھی اپنی شکایات و مسائل درج کرواسکتے ہیں،اسلام آباد پولیس مختلف اقدامات کے ذریعے عام شہریوں تک پہنچ کر ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے،انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے تمام سینئر پولیس افسران کو ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کے احکامات جاری کئے ہیں اوراس سلسلے میںتمام زونل ایس پیز اپنے زونز میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کا کوئی بھی شہری ان کھلی کچہریوں میں کھل کر اپنے مسائل بیان کرسکتا ہے،اسلام آباد پولیس کی اس عوامی رابطہ مہم کا مقصد شہریوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ہے۔