اسلام آباد ۔فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی (FGEHA)نے اسلام آباد کے سیکٹر G-13اور G-14 میں متعدد کمرشل پلاٹس کی نیلامی بدھ اور جمعرات بروز 13اور 14نومبر کو اسلام آباد کےF-9پارک میں واقع گندھارا ہال سٹیزن کلب بوقت 10 بجے منعقد ہو گی۔
اس آکشن میں سیکٹر G-13مین ماو¿ا ایریا موٹروے انٹرچینج سے سیرینا ہوٹل کے درمیان میں پہلا مین کشمیر ہائی پر2224.9سکوائریارڈ کاپٹرول پمپ کاپلاٹ، G-13 میں 2600سکوائریارڈ کا مکسڈ یوزڈ کمرشل پلاٹ ،G-14مرکز میں 4کارنرکمرشل پلاٹ ڈبل پارکنگ کے ساتھ، G-13 میں بازار نمبر 5میں دو کمرشل پلاٹ ،G-13/3کے بازار نمبر 6میں چار کمرشل پلاٹ، سیکٹر G-14/2 کے بازار نمبر 1 میں 8 کمرشل پلاٹ اور سیکٹر G-14/3کے بازار نمبر 2 میں 6 کمرشل پلاٹس شامل ہیں۔
مزید اس آکشن میں ہر سائز کے چھوٹے بڑے پلاٹس شامل ہیں۔ جس کی وجہ سے سرمایہ کار اس آکشن میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں 100 سے زائدBrochuresسرمایہ کار لے جا چکے ہیں۔ مزید نیلامی کے دن Brochures گندھارا ہال میں دستیاب ہوں گے۔
کا میاب بولی دہندگان کو کل ادئیگی دو سال کی آسان اقساط پر مکمل کرنا ہوگی۔ جو سرمایہ کار کل رقم کی ادائیگی یکمشت کریں گے انہیں کل ادائیگی پر 10 رعایت ملے گی۔ بینکنگ چنیلز کے ذریعے امریکی ڈالر کل ادائیگی کرنے والوں کو اضافی 5 رعایت ملے گئی۔
یہ نیلامی انویسٹرکے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ اسلام آباد کے مرکزی ترین علاقوں میں کمرشل پلاٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے FGEHAمیںڈائریکٹر فنانس کی سربراہی میں سپیشل(one window cell)قائم کر دیا ہے جس میںکمرشل پلاٹ کے متعلقہ ہر قسم کی معلومات /سہولت حاصل کی جا سکتی ہے۔