آئی جی سیدعلی ناصر رضوی کی ضلع بھر کے ذونل و سرکل افسران سے میٹنگ.

آئی جی اسلام آباد سیدعلی ناصر رضوی کی زونل ایس پیز کے ساتھ اہم میٹنگ۔
آئی جی اسلام آباد نے زونل ایس پیز کو جرائم کی روک تھا م ،جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور انہیں قرار واقعی سزا دلووانے کے ساتھ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ہدایت کی،تمام زونل افسران اپنے اپنے علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کریں۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے زونل سپر نٹینڈنٹس آف پولیس سے سنٹر ل پولیس آفس اسلام آباد میں اہم میٹنگ کی،انہوں نے وفاقی دارلحکومت میں امن و امان اور جرائم کی صورتحال اور زونل ایس پیز کی کارکردگی کا جائزہ لیا.

آئی جی اسلام آباد نے تمام زونل ایس پیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ مل کر اپنے اپنے علاقوں میںامن و امان کی صورتحال ،جرائم پیشہ عناصر کے انسداد اور عوام الناس کی جان و مال کو محفوظ بنانے کے لئے موثر اقدامات کریں،اپنے علاقہ کی حدود میں ڈولفن اسکواڈ اور پٹرولنگ افسران کے گشت کو موثر بنائیں ، پولیس افسران کی فیلڈ میں موجودگی جرائم پیشہ عناصر کے لئے خوف اور شہریوں کے لئے تحفظ کی علامت ہونی چاہیے،تمام افسران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کو مزید تیز کریں اور ان کی گرفتاریوں کو یقینی بنانے کے ساتھ اور قرار واقع سزا دلوائیں،اسلام آباد پولیس کا اولین مقصد جرائم کا تدارک اور عوام کی جان ومال کا تحفظ کرنا ہے،آئی جی اسلام آباد نے اے آئی جی اسٹیبلیشمنٹ ،اے آئی جی آپریشنز، اے آئی جی ہیڈکوارٹرز اور ایڈمن برانچوں کے افسران کے ساتھ بھی میٹنگ کی ،انہوں نے سینئر پولیس افسران کو بھرتی کے عمل کو شفافیت اور میرٹ پر مکمل کرنے اور خالی اسامیوں پر جاری انٹرویوز کے عمل کو منظم اور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔