ڈی آئی جی سید علی رضا کی ضلع بھر کے ذونل و سرکل افسران سے میٹنگ.

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی ضلع بھر کے زونل و سرکل افسران کے ساتھ میٹنگ،کرائم کنٹرول کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دیں،جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے سخت اقدامات کا فیصلہ،تمام پولیس افسران شہریوں کے لئے سہولیات پیدا کریں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدار ت ضلع بھر کے زونل و سرکل افسران کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کیا گیا،اجلاس میں ایس ایس پی آ پریشنزمحمد ارسلان شاہزیب، زونل ایس پیز اور سرکل افسران نے شرکت کی،ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر، راہزنی،ڈکیتی اور چوری کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کے خلاف موثر کر یک ڈاون کر تے ہو ئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنا ئیں.

تمام ایس ایچ او ز کی زیر نگرانی کرائم کنٹرول ٹیمیں اشتہاری، عدالتی اور عادی مجرمان کی گرفتار یوں کویقینی بنائیں گی اور راہزنی،ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے تدارک کے لئے موثر کاروائیاں کریں گی،انہوں نے پولیس افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ پٹر ولنگ کو مزید مو ثر اور با مقصد بنا ئیںاور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاو¿ن کو مزید مو ثر بنائیں، ڈی آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا جائے گا جبکہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سزا دی جائے گی،تمام پولیس افسران شہریوں کے لئے سہولیات پیدا کریں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،اس میں کسی بھی قسم کی کو تاہی ناقابل برداشت ہے