ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرزمیں رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد ۔چیف ٹریفک آفیسراسلام آباد محمد سرفراز ورک نے محکمانہ ترقی پانے والے ٹریفک پولیس کے15افسران کو رینک لگائے ،مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرزمیں رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی،تقریب میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آبادمحمد سرفراز ورک نے مختلف رینکس میں محکمانہ ترقی پانے والے 15افسران کو رینک لگائے۔

سی ٹی او اسلام آبادنے تمام ترقی یا ب ہونے والے افسران کومبارکباد دی اور ان کے لئے نیک دلی خواہشات کا اظہار کیا،انہوں نے ترقی پانے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ سب کے کاندھوں پر ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں ،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے واضح احکامات جاری کئے ہیں کہ تمام خالی پوسٹوں پر ترقیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے ،یہ آپ کی محنت اور کاوشوں کے صلہ ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کو اس مقام پرپہنچایا ہے اب آپ کو پہلے سے زیادہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں،آپ ان عہدوں پر اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے اپنے محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنیں اور محکمہ پولیس کی ویلفئیر، شہریوں کوانصاف کی فراہمی کو اپنااولین شعار بناتے ہوئے آسانیاں پیدا کرنے کا باعث بنیں، انہوں نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ ہمیشہ کی طرح خوش اخلاقی، دلجمعی، نیک نیتی، اور لوگوں کی مدد کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔