اسلام آباد ۔ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت انویسٹی گیشن افسران کا اجلاس ہوا۔جرائم کے خاتمے کے لئے گروہ کے ارکان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے،پراپرٹی مقدمات میں ملوث ملزمان کا ڈیٹا مرتب کر کے ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائے
گزشتہ روزڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے انوسٹی گیشن افسران کے ساتھ میٹنگ کی،میٹنگ میں ضلع بھر کے انوسٹی گیشن افسران نے شرکت کی، ڈی آئی جی اسلام آ باد نے افسران کو ہدایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ زیر تفتیش مقدما ت کو میرٹ پر یکسو کرکے ان کے چا لا ن مجا ز عدالتو ں میں بھجو ائیں،جرائم پیشہ گروہ کے مسنگ ارکان کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں جبکہ پراپرٹی مقدمات میں گزشتہ تین ماہ تک رہائی پانے والے ملزمان کا ڈیٹا مرتب کیا جائے اوررہا شدہ ملزمان کی نگرانی کویقینی بنایا جائے،رہا ئی پانے والے ملزمان اگرکسی اور جرم کا ارتکاب کریں تو ان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کار اور موٹر سائیکل چوری کے عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاریاں کو بھی یقینی بنایا جائے،اشتہاری ملزمان کی زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں کی جائیں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں ہوگی۔