سیکٹر E-12 میں فوری ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں، ایکشن کمیٹی کا وزیر اعظم سے مطالبہ

اسلام آباد ۔وزیراعظم شہباز شریف سے ای بارہ ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکٹر E-12 گذشتہ 40 سالوں سے زیرالتوا اور غیر ترقی یافتہ حالت میں ہے ، جس کے سبب یہاں کے پلاٹ مالکان سخت ذہینی اذیت کا شکار ہیں ۔انھوں نے کہا کہ سیکٹر میں سی ڈی اے کے افسران کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے آج تک ترقیاتی کاموں میں تاخیر کاشکار ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ سیکٹر بنیادی سہولیات سے محروم ہے ایکشن کمیٹی نے کہا کہ سی ڈی اے نے یہاں پانی ، بجلی ، سڑکیں اور سیوریج کی پائپ لاین نہ بچھائیجس وجہ سے ہیاں کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ایکشن کمیٹی وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکٹر E-12 کے لئے ترقیاتی منصوبے کو شروع کیا جائے اور اس علاقے کو اسلام آباد کے دیگر سیکٹرز کے برابر سہولتیں فوری فراہم کی جائیں۔ اور ای بارہ کے لئے مناسب فنڈز مختص کیے جائیں اور ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے انھوں نے کہا کہ چیرمین سی ڈی اے کو ای بارہ میں مسائل پر فوری حل کے لئے کو فوری اقدامات کے احکامات کئے جاہیں ۔