اسلام آباد ایس ایس پی آ پر یشنز/انوسٹی گیشن محمد ارسلان شاہزیب کی سٹی زون کے انوسٹی گیشن افسران سے میٹنگ۔

اسلام آباد ایس ایس پی آ پر یشنز/انوسٹی گیشن محمد ارسلان شاہزیب کی سٹی زون کے انوسٹی گیشن افسران سے میٹنگ،جرائم کے خاتمے کے لئے جرائم پیشہ گروہوں کے ارکان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے،پراپرٹی مقدمات میں ملوث ملزمان کا ڈیٹا مرتب کر کے ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائے، زیر تفتیش مقدما ت کو میرٹ پر یکسو کرکے ان کے چا لا ن مجا ز عدالتو ں میں بھجو ائیں، تفصیلات کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آ پر یشنز/انوسٹی گیشن محمد ارسلان شاہزیب نے سٹی زون کے انوسٹی گیشن افسران کے ساتھ میٹنگ کی،انہوں نے افسران کو ہدایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ زیر تفتیش مقدما ت کو میرٹ پر یکسو کرکے ان کے چا لا ن مجا ز عدالتوںمیں بھجو ائیں.

جرائم پیشہ گروہ کے مسنگ ارکان کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں ،پراپرٹی مقدمات میں گزشتہ تین ماہ تک رہائی پانے والے ملزمان کا ڈیٹا مرتب کیا جائے اوررہا شدہ ملزمان کی نگرانی کویقینی بنایا جائے،رہا ئی پانے والے ملزمان اگرکسی اور جرم کا ارتکاب کریں تو ان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،انہوں نے افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کے عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاریاں کو بھی یقینی بنائیں،اشتہاری ملزمان کی زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں کی جائیں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں ہوگی