اسلام آباد ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن دفتر میں رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد ،

اسلام آباد ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن دفتر میں رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد ،ایس ایس پی سکیو رٹی ڈویژن کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے محکمانہ ترقی پانے والے 43پولیس افسران کو رینک لگائے ،مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،تفصیلات کے مطابق سینئر سپر نٹنڈنٹ آف پولیس سکیورٹی ڈویژن دفتر میں رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی،تقریب میں ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے مختلف عہدوں پر محکمانہ ترقی پانے والے 43 پولیس افسران کو رینک لگائے،انہوں نے تمام ترقی یاب ہونے والے پولیس افسران کومبارکباد دی اور ان کے لئے نیک دلی خواہشات کا اظہار کیا،ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن نے ترقی پانے والے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ سب کے کاندھوں پر ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں ،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے واضح احکامات جاری کئے ہیں کہ تمام خالی پوسٹوں پر ترقیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے ،یہ آپ کی محنت اور کاوشوں کے صلہ ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کو اس مقام پرپہنچایا ہے اب آپ کو پہلے سے زیادہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں،آپ ان عہدوں پر اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے اپنے محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنیں اور محکمہ پولیس کی ویلفئیر، شہریوں کوانصاف کی فراہمی کو اپنااولین شعار بناتے ہوئے آسانیاں پیدا کرنے کا باعث بنیں، انہوں نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ ہمیشہ کی طرح خوش اخلاقی، دلجمعی، نیک نیتی، اور لوگوں کی مدد کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض منصبی سرانجام دیں گے.