راولپنڈی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آرڈی اے کی سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی آرڈی اے کنزہ مرتضیٰ ،آرڈی اے نے 149 غیرقانونی و جعلی ہاؤسنگ سکیموں کو نوٹس جاری کر دیے۔
راولپنڈی کے گرد ونواح میں جعلی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی شروع، عوام الناس کو صرف نقشوں کی حد تک اپنے مکان کے سہانے خواب دکھا کر لوگوں سے جمع پونجی ہتھیا نے والی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کاروائی تیز کر دی گئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، کنزہ مرتضیٰ نے آج ایک پریس کانفرنس میں آرڈی اے کی جانب سے غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ آرڈی اے اپنے متعلقہ علاقوں میں غیرقانونی سکیموں کے خلاف سخت کارروائی کر رہا ہے تاکہ عوام کو نقصان سے بچایا جا سکے، ڈی جی آرڈی اے، کنزہ مرتضیٰ نے مزید کہا کہ غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے شہریوں کو سنگین مسائل سے دوچار کیا ہے اور آرڈی اے اس سلسلے میں قانونی کارروائی جاری رکھے گا۔
سستی بستی اور اوور سیز انکلوژ ،سفاری گرین ہومز ، ایگرو فارم پراجیکٹ ، اسلام آباد فارم ہاوسنگ فیز تھری ، صفا ویلی لینڈ سب ڈویثرن ، پراجیکٹ آف بی ایم ایس ڈویلپرز ،پرائم ویلی ، ڈی ایکس بی گروپ آف کمپنیز کیپٹل ارچڈ سٹی ، اریزون سٹی ، مارڈرن سٹی ، گلشن رعباس ، بلیو سکائی گارڈن ، دعا گارڈن ، کے ایچ آر ٹاون ، روات انکلوژ ، ٹربیون سمارٹ سٹی ، دی رائل گارڈن ، عبداللہ ٹاون ، گارڈن گرین ، ورلڈ ہیٹی ، پی آئی اے انکلوژ ، امان ڈویلوپرز، سمارٹ آئی لینڈ لیوش ریذیڈنیشا ، گرین ایمپائر سمارٹ سٹی ، پارک لین سٹی ،اولیو ڈیل فارم ہاوس، ہمدردسٹی ، ایکس سروس مین ہاوسنگ سکیم ، فہد ٹاون پیز ون ، ٹو اور تھری ، مدینہ اسٹیٹ ، کشمیر ٹاون فیز فائیو ، ایشن کاٹیج پرائیویٹ ہاوسنگ سکیم ، ٹیلی کام انکلوژ پرائیویٹ ہاوسنگ سکیم ، الحرم سٹی فیز ٹو ، اکاونٹ گروپ آفیسرز کوآپریٹو ہاوسنگ سکیم شامل ہیں.