آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل کا اسلام آباد میں پاور شو ،اگیگا فیڈرل میں شامل تمام تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کا مشترکہ گرینڈ احتجاج رحمان علی باجوا چیف کوآرڈینیٹر اگیگا پاکستان کی قیادت میں وزارت خزانہ کے دفتر واقع کیو بلاک پاک سیکریٹیریٹ کے سامنے بھرپور احتجاج کیا گیا ،احتجاجی شرکاء نے شدید نعرے بازی کی اور حکومت وقت کی ناقص پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ،10 دسمبر 2024 کو آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا مشترکہ دھرنا دینے کا اعلان ،احتجاجی شرکاء مارچ کرتے ہوئے ریلی کی صورت میں سیکریٹیریٹ چوک میں پہنچے اور بھرپور احتجاج کیا اس موقع پر رحمان علی باجوا نے سرکاری ملازمین کے جائز اور آئینی حقوق کا ذکر کرتے ہوئے مطالبات کو دہرایا جس میں بالخصوص پینشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کا معاشی قتل عام کو ظالمانہ اقدام قرار دیا اور واضع کیا کہ اگر ان ظالمانہ فیصلوں کو واپس نہ لیا گیا تو ملازمین کی جانب سے شدید ردعمل آنے گا
رحمان علی باجوا نے اپنے خطاب میں جائز اور آئینی مطالبات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق کوختم کیا جائے ،وفاق کے 14 لاکھ ملازمین میں سے 11 لاکھ ملازمین کو 100 فیصد سے 150 فیصد ذیادہ تنخواہوں دی جا رہی ہیں اسی طرز پر باقی 3 لاکھ محروم ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے ، تمام ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاونس، میڈیکل الاؤنس اور کنوینس الاؤنس میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے یا پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات کے مطابق بڑھائے .
متوقع پنشن اصلاحات اگر انتہائی ضروری ہو تو نئے بھرتی ہونے والے ملازمین پر عائد کی جائے ،
گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کی جو حالیہ اپ گریڈیشن/ ون ٹائم ڈسپینشیشن اگلے گریڈز میں دی گئی اور مراعات پچھلے گریٹ کی دی گئی ، ان تمام ملازمین کو اگلے گریڈ کی ہی مراعات دی جائیں،فیڈرل ملازمین گریڈ 1 تا 16 کی اپگریڈیشن معاہدے کی روح کے مطابق مکمل طور پر خیبر پختون خواہ کی طرز پر کی جائے،مزدور کی اجرت کم از کم پچاس ہزار کی جائے، حاضر سروس تمام کنٹریکٹ، ڈیلی ویجز، ایڈھاک، کنٹیجنٹ پیڈ اور ٹی ایل اے ملازمین کو ریگولر کیا جائے اور اسی حوالے سے مستقبل میں مستقل طور پر پالیسی بنائی جائے،رحمان علی باجوا نے واضح طور کہا کہ سرکاری اداروں کی نجکاری کے بجائے، سخت اقدامات پر عمل درآمد اور زیادہ موثر انتظامی تقرری کے ذریعے ان اداروں/اثاثوں کو بچانے کے لیے اصلاحات متعارف کی جائیں.
رحمان علی باجوا نے حکومت وقت کو مخاطب کرتے ہوئے پیغام دیا کہ 10 دسمبر 2024 کو تاریخی احتجاج و دھرنا ھوگا جو ماضی کے دھرنوں سے زیادہ موثر ھوگا جس میں مظلوم سرکاری ملازمین بڑی تعداد میں شرکت کریں گے 10 دسمبر 2024 کو ہزاروں کی تعداد میں ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس اسلام کے سامنے دھرنا دیںنگے اور یہ دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا،احتجاجی شرکاء نے باری باری اپنے خطاب حکومت کی ناقص پالیسیوں کا ذکر کیا اور واضع پیغام دیا کہ ھم سب ایک ھیں اور اپنے جائز عائینی حقوق کا دفاع کرتے رہیں گے ،احتجاجی شرکاء پر عزم تھے ، رحمان علی باجوا نے ایک بار پھر واضح اعلان کیا کہ اگر 10 دسمبر سے پہلے پہلے تمام ناجائز ملازمین دشمن فیصلے واپس نہ لیے گئے تو پھر 10 دسمبر 2024 کو مظلوم سرکاری ملازمین یکجا ھو کر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے دھرنا دیںنگے اور یہ دھرنا مطالبات کی مکمل منظوری تک جاری رہے گا .