آئی جی اسلام آبادسید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سکیورٹی اور انوسٹی گیشن کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس، اجلاس میں تفتیش کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیااورملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی،جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو موثربنانے اورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف انتظامات کے احکامات جاری کئے، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی فضاءکو برقرار رکھنے اور تفتیش کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ زیر تفتیش مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی اجلاس کی صدارت کی،اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز و سکیورٹی جواد طاریق، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ عبدالحق عمرانی اور اے آئی جی انوسٹی گیشن اور شکایات سید عنایت علی شاہ بھی موجود تھے.
اجلاس کے دوران آئی جی اسلام آبا دنے تفتیش کے نظام کو بہتر بنانے اور زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا،انہوں نے افسران کو مقدمات کی تفتیش کو موثر بنانے اور زیر تفتیش مقدمات میں عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کے لئے احکامات جاری کیے،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ بدلتے دور کے تقاضوں کے مطابق تفتیش کے عمل کو جدید تکنیک سے لیس کیا جا رہا ہے،تمام افسران زیرتفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں ،انوسٹی گیشن ونگ کی تجدید کا مقصد تفتیشی نظام کو بروقت اور میرٹ پر مکمل کرنا ہے اورفوجداری مقدمات کی بہتر انداز میں تفتیش کرنی ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا سکے اور معاشرہ سے جرائم کا خاتمہ کیا جا سکے، اجلاس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی فضاءکو برقرار رکھنے کیلئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو موثربنایا جائے، شہر کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے سرویلنس اور مانیٹرنگ کو سیف سٹی کے جدید کیمروں سے یقینی بنایا جائے، دوران ڈیوٹی ناکوں پر تعینات افسران کو سکیورٹی کو مزید موثر بنانے اور مشکوک گاڑی اور اشخاص پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت جاری کی جائیں،جوان ڈیوٹی پوائنٹس پر مکمل ساز وسامان، بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں، شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔