اسلام آباد (نیوز رپوٹر) پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نے صنفی تشدد کے خلاف 16 دن کے حوالے سے سرگرمیوں کاانعقاد کیا, یہ سرگرمیاں صنفی تشدد کے خلاف 16 دن کی عالمی مہم، جو 25 نومبر سے 10 دسمبر تک جاری رہتی ہے، کا حصہ تھیں جس کا مقصد خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کو ختم کرنے کے لئے شعور بیدار کرنا اور عملی اقدامات کو فروغ دینا ہے، سیشن کے دوران، گائیڈز نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا ، سرگرمیوں میں تشدد کی اقسام کو پہچاننا، لڑکیوں اور خواتین کے حقوق کی تفہیم اور جائزہ لینا شامل تھا، گائیڈز نے ان سرگرمیوں کے ذریعے اپنے ذہن میں موجود کئی سوالات کے جوابات پائے.
محترمہ فہمیدہ خان جینڈر اینڈ ڈویلپمنٹ سپیشلسٹ یونیسیف پاکستان ، نے گائیڈز کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی صنف پر مبنی تشدد اور ہراسیت، موجودہ قوانین و ضوابط، رپورٹنگ کے طریقہ کار، سپورٹ سروسز اور روک تھام کی حکمت عملیوں کے بارے میں تفہیم کو بڑھایا، انھوں نے شرکاء کو تشدد کی علامات کو پہچاننے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے طریقے سیکھنے اور محفوظ کمیونٹیز کو یقینی بنانے کے لیےسوچ اور نظام میں تبدیلی لانے کی ضرورت پر زور دیا ،
سیشن کا اختتام پر شرکاء نے اپنے ہاتھوں کو رنگوں میں ڈبویا اور ایک بینر پر لگا کر صنفی تشدد کےخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا