پی ایم یو کو مزید فعال بنانے کیلئے آر ڈی اے افسران کو اضافی ذمہ داریاں تفویض، خطے میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے، ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ

راولپنڈی(کرائم رپوٹر)ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے کہا کہ پی ایم یو کو مزید فعال بنانے کیلئے آر ڈی اے افسران کو اضافی ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں تا کہ پی ایم یو کو مؤثر طریقے سے منظم کیا جا سکے اور رنگ روڈ پراجیکٹ پر عملدرآمد میں کسی قسم کی تاخیر کو روکا جا سکے یہ اسٹریٹجک فیصلہ منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا، جو کہ بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے اور خطے میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے، پی ایم یو کی صلاحیت کو مزید بڑھانے کے لیےسیکرٹری ہاؤسنگ سے باضابطہ طور پر درخواست کی گئی ہے کہ وہ بھرتی کے عمل کو پراجیکٹ کے نفاذ میں معاونت کے لیے عملے کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ جو ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد ربط سازی کو بہتر بنانا اور ٹریفک کے ہجوم کو کم کرنا ہے، آر ڈی اے کی قیادت کی طرف سے پوری لگن اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ، ترجمان آر ڈی اے کا کہنا ہے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کو بند نہیں کیا گیا ہے، عملے کی کمی کو پورا کر نے اور پراجیکٹ کی مسلسل پیشرفت کو یقینی بنانے کے لیے فعال اقدامات نافذ کیے ہیں۔