اسلام آباد ایس پی ہائی سکیورٹی زون رضا اللہ خان کی پولیس افسران کو بریفنگ

اسلام آباد (کرائم رپوٹر) ایس پی ہائی سکیورٹی زون رضا اللہ خان کی پولیس افسران کو بریفنگ، تمام افسران پھرپور مستعدی کے ساتھ اپنے فرائض ادا کریں،ہائی سکیورٹی ناکہ جات پر مشکوک عناصر کی جانچ پڑتال ،موثر تلاشی اور کوائف کے اندراج کو یقینی بنایا جائے،شہریوں کے ساتھ خوشدلی کے ساتھ پیش آئیں، تفصیلات کے مطابق سپر نٹنڈنٹ آف پولیس ہائی سکیورٹی زون رضا اللہ خان نے ہائی سکیورٹی زون چیک پوائنٹس پر تعینات پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں ڈیوٹی کے حوالے سے بریفنگ دی ،انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران کو فرائض منصبی کی نوعیت،امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوارواقع سے بروقت نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے ادا کرنے کی ہدایت کی .

ایس پی ہائی سکیورٹی زون نے کہا کہ تمام افسران پھرپور مستعدی کے ساتھ اپنے فرائض ادا کریں،ہائی سکیورٹی زون ناکہ جات پر مشکوک عناصر کی جانچ پڑتال ،موثر تلاشی اور کوائف کے اندراج کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کے ساتھ خو ش اصلوبی کے ساتھ پیش آئیں،انہوں نے مزید کہا کہ تمام پولیس افسران صاف ستھری یونیفارم زیب تن کریں اور محکمانہ نظم و ضبط پر سختی سے عمل درآمد کریں،اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر ذمہ داریاں نبھا رہی ہے، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے .