ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام “ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی” کے عنوان سے تقریری مقابلے کا انعقاد ، چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک

اسلام آباد(کرائم رپوٹر) ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام “ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی” کے عنوان سے تقریری مقابلے کا انعقاد ، تقریری مقابلے میں اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروںکے طلبہ نے حصہ لیا ،مقابلے کا مقصد طلباءمیں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے ،تقریری مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو انعامات سے بھی نوازاگیا ،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام “ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی” کے عنوان سے اسلام آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے آ ڈیٹوریم ہال میں تقریری مقابلے کا انعقادکیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آ ئی جی لا ءاینڈ آرڈر شاکر حسین داوڑ، ڈی آ ئی جی اسلام سیدعلی رضا اور چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے شرکت کی ،اس موقع پراسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا ،طلبہ نے تقاریر کے ذریعے شرکاءمیں روڈ سیفٹی جس میں ون ویلنگ کے نقصانات،دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کے استعمال کے فوائد، تیزرفتاری وموبائل فون کے نقصانات ودیگر ٹریفک قوانین کے متعلق شعور اجاگر کیا،ڈی آئی جی لاءاینڈ آرڈر شاکر حسین داوڑنے کہا کہ اسلام آبا د ٹریفک پولیس شہر میں منظم اور محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دینے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ تقریری مقابلے کا مقصد طلبہ میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے ،جبکہ تقریری مقابلے کے اختتام پرنمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے.