سائبر کرائمز – آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث منظم گروہ گرفتار

اسلام آباد(کرائم رپوٹر)سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی بڑی کاروائی سوشل میڈیا کے ذریعے کم سن بچیوں کو ہراساں اور بلیک میلنگ کرنے میں ملوث منظم گروہ گرفتار ، گرفتار ملزمان میں حماد کیانی ، طلال مصطفی ، محمد نعمان اور حافظ محمد حسنین شامل ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ملزمان کے قبضے سے موبائل فون ضبط کر لیے گئے ملزمان واٹس ایپ اور سنیپ چیٹ کے ذریعے متاثرہ بچی کو بلیک میل کرنے میں ملوث پائے گئے ، ضبط شدہ موبائل فونز سے مذکورہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور متاثرہ کا قابل اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا گیا ملزمان متاثرہ بچی اور اس کے گھر والوں کو بلیک میل کرنے میں بھی ملوث پائے گئے ملزمان گزشتہ کئی ماہ سے متاثرہ بچی کو بلیک میل کر رہے تھے
ملزمان نے بلیک میلنگ کے ذریعے متاثرہ بچی کے گھر والوں سے 23 لاکھ روپے ہتھیائے ملزمان نے متاثرہ کے گھر والوں سے 6 تولہ سونا بھی حاصل کیا ملزمان بلیک میلنگ سے حاصل کردہ رقوم کی وصول کے لئے گاڑی کا استعمال کرتے تھے
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے .