اسلام آباد(کرائم رپورٹر)فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیو ٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباءاور طالبات کے وفد کا اسلام آبادپولیس سکیورٹی ڈویژن کا دورہ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سکیورٹی ڈویژن نے طلباءاور طالبات کو سکیورٹی ڈویژن کے متعلق بریفننگ دی، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سکیورٹی ڈویژن محمد ایوب اعوان نے فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیو ٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباءاور طالبات کے وفد کو سکیورٹی ڈویژن کا دورہ کروایا، وفد کو اسلام آباد پولیس کے مرکزی نظام، دفاتر کی ورکنگ، کیمو نٹی پولیسنگ، پٹرولنگ اورنا کہ جا ت کے حو الے سے آ گا ہ کیا گیا.
وفد کو سی سی ٹی وی کنٹرول روم، دفاتر، پولیس میس، اصطبل اور ڈپلومیٹک انکلیو کا بھی دورہ کروایا گیا ،وفد کو شہر میں لگے کیمرہ جات اور پولیس کی موثر کارکردگی ،ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات ،غیر ملکی وفود، ہائی سیکورٹی زون میں واقع سفارت خانوں اور اہم سرکاری عمارات کی سکیورٹی کے متعلق بریف کیا ،انہوں نے کہا کہ ہائی سیکورٹی زون کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر موجود ناکہ جات پر تلاشی اور کوائف کے اندارج کے دوران جرائم کے انسداد اور مشکوک عناصر کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،اس موقع پر طلباءاور طالبات کے وفد نے اسلام آباد پولیس کے جدید تکنیکی نظام اور اس کی افادیت کو سراہااور اس کامیاب دورے پر پولیس افسران اور ان کی ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا .