اسلام آباد (کرائم رپورٹر) تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب بین الصوبائی منظم گر وہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھو ں روپے ما لیت کے چھ عدد چھیننے گئے مو ٹر سائیکل، 12عدد قیمتی مو با ئل فون، نقدی اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے ،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس تھا نہ شمس کا لو نی پولیس ٹیم نے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے ڈکیتی کی متعدد وارداتو ں میں مطلوب منظم گر وہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھو ں روپے ما لیت کے چھ عدد چھیننے گے مو ٹر سائیکل، 12عدد قیمتی مو با ئل فون، نقدی اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، ملزمان کی شنا خت محمد علی، کا مران اور عبد الر حمان کے ناموں سے ہو ئی ہے.
گرفتارملزمان با ئیکیا بک کرکے شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر نقدی ،موبائل فون اور موٹر سائیکل چھینتے تھے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگر می کے با رے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن پکار- 15 پر فوری اطلا ع کریں