اسلام آباد(نیوز رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے و فاقی پولیس کی جانب سے ایک سو سے زائد مظاہرین جن کو شناخت پریڈ پر جیل بھیجا گیا تھا ،81 ملزمان کو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا پولیس کے اعلی افسر کی مبینہ ایما پر تمام ملزمان کو دیگر مقدمات میں دوبارہ گرفتا کر لیا،جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس کی بھاری نفری بدستور تعینات جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس نے میڈیا کو بھی کوریج سے روک دیا پیچھے نہ ہٹے تو گرفتار کروا دونگا،ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کی صحافیوں کو دھمکیاں آج کل میں کسی کو بھی پی ٹی آئی کے مقدمات میں گر فتار کر سکتا ہوں ملزمان کے وکلاء انصر کیانی نے ڈسچارج ہونے والے ملزمان کی دوبارہ گرفتاری پر عدالت کو آگاہ کر دیا عدالت نے تھانہ کھنہ کے 54،تھانہ آئی نائن کے 16 اور تھانہ کوہسار کے 11 ملزمان کو ڈسچارج کیا عدالت نے تھانہ کوہسار کے 48 ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
