اسلام آباد (کرائم رپورٹر) وفاقی دار الحکومت کے تھانہ گولڑہ سمیت صدر زون کےعلاقوں میں چوری ڈکیتی منشیات فروشی قبضہ مافیا چھا گئے زمینوں پر قبضے فراڈ کے کرنے والوں کے خلاف درخواستیں درخواستوں کے انبار لگ گئے پولیس مقدمات درج کرنے کی بجائے ٹرخا دیتی ہے قبضہ متعدد کی درخواستیں پر مقدمے یہ درج نہیں کیے جاتے ڈی ائی جی کی کھلی کچہری میں شہریوں نے پولیس کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے گزشتہ روز ڈی ائی جی سید علی رضا نے گولڑہ تھانے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے گولڑا پولیس کھلی کچہری میں اپنے من پسند شہریوں کو طلب کیا تاکہ ڈی ائی جی کے سامنے معاملات گول ہی رہیں تاہم ڈی ائی جی نے گولڈا کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایات جاری کر دی کچہری کے دوران ڈی ائی جی کو بتایا گیا کہ گولڑہ کی حدود میں منشیات فروش کھلے عام منشیات فروشی کرتے ہیں.
جبکہ ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں عام ہو چکی ہیں پولیس ڈکیتی کا مقدمہ ہی درج نہیں کرتی تھانوں کے چکر لگا لگا کر شہری تھک جاتے ہیں کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے ایس ایچ او تھانہ گولڑہ کے خلاف شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ علاقے میں گشت کرنے والی پولیس شہریوں کو تنگ کرتی ہے جرائم پیشہ ناصر کے خلاف کاروائی کی بجائے عام شہریوں کو تنگ کیا جاتا ہے شہریوں نے ڈی ائی جی کو بتایا صدر زون کے علاقے منشیات فروشوں کے لیے بہترین امرجگاہ ہے پولیس کو متعدد بار شکایات کی گئیں لیکن کوئی کاروائی نہیں ہوتی ، جی. 11 میں واقعہ ایک بہت بڑا شراب فروش جو پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے شراب فروشی کرتا ہے لیکن اج تک پولیس نے اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جس پر ڈی ائی جی نے متعلقہ ایس پی اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ان منشیات فروشوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کریں اس موقع پر ڈی ائی جی نے شہریوں کی درخواستوں پر فوری عمل درامد کرنے کے لیے احکامات بھی جاری کیے.
کچہری میں ایس پی صدر زون ، ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور پولیس افسران سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی،کھلی کچہری کے دوران ڈی آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کئے،انہوں نے کہا کہ شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے “آئی جی پی شکایت سیل- “1715پر بھی اپنی شکایات و مسائل درج کرواسکتے ہیں،اسلام آباد پولیس مختلف اقدامات کے ذریعے عام شہریوں تک پہنچ کر ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے،انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے تمام سینئر پولیس افسران کو ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کے احکامات جاری کئے ہیں اوراس سلسلے میں تمام زونل ایس پیز اپنے زونز میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کا کوئی بھی شہری ان کھلی کچہریوں میں کھل کر اپنے مسائل بیان کرسکتا ہے،اسلام آباد پولیس کی اس عوامی رابطہ مہم کا مقصد شہریوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ہے۔