اسلا م آباد فوڈ اتھارٹی کا اتوار بازار میں چھاپہ مضرصحت مچھلی فروخت کرنے پر تین کلو مچھلی تلف کر دی گئی

اسلا م آباد (سٹی رپورٹر ) شہریوں کی شکایات پر اسلا م آباد فوڈ اتھارٹی کا اتوار بازار میں چھاپہ مضرصحت مچھلی فروخت کرنے پر تین کلو مچھلی تلف کر دی گئی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ نے گزشتہ روز اتوار بازار اسلام اباد کا دورہ کیا انہوں نے گوشت سیکشن کا دورہ کرتے ہوئے گوشت کے معیار اور مچھلی کے معیار کو چیک کیا مختلف سٹالز پر پڑی مچھلی چیک کی جو مچھلی مضر صحت تھی اس کو تلف کر دیا گیا فوڈ اتھارٹی کی ڈاکٹر طاہرہ کا کہنا ہے کہ شہری مچھلی ضرور کھائیں لیکن معیار پر سمجھوتہ مت کریں کیونکہ مضر صحت مچھلی فروخت کرنے والوں کو نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اتوار بازار میں گوشت اور مچھلی کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا شہریوں کی زندگی سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا انہوں نے مختلف سٹالز کو وارننگ بھی جاری کی۔