اسلام آباد . چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی متحدہ عرب امارات کے 53 ویں قومی دن کی تقریبب میں شرکت یو اے ای کے 53 ویں دن کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں , سینیٹ آف پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان، اور امارات کے برادر لوگوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرنا باعث فخر ہے، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک منفرد اور مضبوط رشتہ ہے، اس رشتے کی جڑیں مشترکہ عقیدے، ثقافتی وابستگیوں اور مشترکہ روایات پر قائم ہیں.
مضبوط اقتصادی، تجارتی اور کاروباری شراکت داری نے ان تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے، پاکستان 1971 میں آزادی کے بعد متحدہ عرب امارات کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک تھا، ایک قابل اعتماد دوست کی حیثیت سے متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا قدرتی آفات، زلزلے اور سیلاب جیسے بحرانوں کی گھڑی میں متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دیا، لوگوں سے لوگوں کے رابطوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سیاسی پارلیمانی اور اقتصادی اور سماجی سطح پر اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید بلند کرنے کے لیے ہماری مسلسل کوشش ہونی چاہیے.