آئی جی سید ناصر علی رضوی کے احکامات پر محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر محکمانہ پرموشن کمیٹی کے اجلاس کاسلسلہ جاری ہے، کمیٹی نے منسٹیریل سٹاف کے سروس ریکارڈ کا جائزہ لیا،اچھے ریکارڈ کے حامل افسران کی ترقی کی سفارشات آئی جی اسلام آباد کو بھیجی جائیں گی،آئی جی اسلام آباد کی منظوری کے بعدافسران کی نئے عہدوںپر ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پرڈی آئی جی ہیڈکوارٹر ز/سکیورٹی محمد جواد طارق کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں محکمانہ پرموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ عبدالحق عمرانی اور اے آئی جی انوسٹی گیشن سید عنایت علی شاہ سمیت دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے،اجلاس میں پرموشن کمیٹی نے منسٹیریل سٹا ف کے سروس ریکارڈ کا جائزہ لیا.

کمیٹی نے اچھے ریکارڈ کے حامل افسران کی ترقی کی سفارشات آئی جی اسلام آبا دکو بھجوادیں،آئی جی اسلام آباد کی منظوری کے بعد افسران کی نئے عہدوں پر ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ محکمانہ ترقی ہر پولیس افسر کا بنیادی حق ہے،تمام محکمانہ ترقی کے کورس پاس کرنے والے افسران کو ان کی سنیارٹی کے مطابق خالی سیٹوں پر پرموٹ کیا جائے گا اور یہ سلسلہ تمام خالی سیٹیں مکمل ہونے تک جاری رہے گا،انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کی ویلفئیر میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔