ایف ائی اے کی کرپٹ افسران کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ملوث ایف آئی اے انسپکٹر زبیر اشرف ، شاہد عمران فیصل آ باد ایئرپورٹ گر فتار

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات پر ایف ائی اے کی کرپٹ افسران کےخلاف کریک ڈاؤن شروع ملوث افسران کی غفلت کے باعث یونان کشتی حادثہ میں پاکستانی نوجوان جان بحق ہو گئے ایف ائی اے نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر تعینات دو افسران کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ملزمان میںانسپکٹر زبیر اشرف سب انسپکٹر شاہد عمران فیصل آ باد ایئرپورٹ پر تعینات تھے ملزمان نے دوران ڈیوٹی مسافروں کی سکریننگ کے عمل میں غفلت برتی یونان کشتی حادثے میں 18 متاثرین نوجوانوں نے فیصل آباد ایئرپورٹ سے سفر کیا تھا 17 متاثرین کو یونان کشتی حادثے میں ریسکیو کر لیا گیا تھا جبکہ سفیان نامی شہری کی کشتی حادثے میں موت واقع ہو گئی متاثرین سے عبدالرؤف نامی ایجنٹ نے یونان جانے کے لیے باری رقوم وصول کی عبدالرؤف عباس ذوالفقار قمر زمان نامی انسانی سمگلر نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایف ائی اے نے انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے گئے ہیں ابتدائی طور پر فیصل آباد ایئرپورٹ پر تعینات ایف ائی اے کے دو افسروں کے خلاف کاروائی کی گئی ،ڈی جی ایف ائی اے کو اس حوالے سے پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس پر تعینات ایف ائی اے کےکرپت افسران کی رپورٹ فراہم کی جا رہی ہے جس کی روشنی میں کریک ڈاؤن جاری ہے یاد رہے کہ ایف ائی اے کا انٹی ہیومن سمگلنگ سیل کی مبینہ ملی بھگت سے ملک میں پھیلے ہوئے ایجنٹ شہریوں سے لاکھوں روپے وصول کر کے یونان سمیت دیگر ممالک میں بھجواتے ہیں جہاں پر مختلف واقعات کے دوران پاکستانی نوجوان سمندر میں کشتی کے ذریعے ڈونکی لگا کر دوسرے ممالک جانے کی کوشش کے دوران جاں بحق ہو جاتے ہیں راولپنڈی اسلام اباد سمیت ملک بھر میں انسانی سمگلروں کا ایک جال بچھا ہوا ہے جو راولپنڈی اسلام آبادد کے ایف ائی اے کے اینٹی ہیومن سمگلنگ سیل کی آشیر باد سے لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات کے بعد ڈی جی ایف ائی اے نے ایرپورٹ پر تعینات اور ایف ائی اے کے اینٹی ہیومن سمگلنگ سیل میں تعینات افسران و اہلکاروں کی رپورٹس مرتب کرنا شروع کر دیے ہیں ان رپورٹس کی روشنی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے .