اسلام آباد(کرائم رپورٹر) انسانی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف گھیرا تنگ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں یورپ بھجوانے کے نام کروڑوں روپے ہتھیانے والے انسانی سمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کا انتہائی مطلوب اشتہاری کو ایک سال بعد گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزان تاحال گر فتار نہ ہو سکے، اسلام آباد ، لاہور، گوجرانوالہ ، راولپنڈی، لاہور سمیت ملک بھر میں انسانی سمگلنگ میں ملوث مافیا جو کہ ایف آئی ائے سے مبینہ سازباز کر کے شہریوں کو سہانے سپنے دیکھا کر لاکھوں روروپے لوٹ رہے ہیں متاثرین کی سینکڑوں درخواستیں ایف ائی اے کے پاس ہیں جن پر ابھی تک مقدمات درج نہیں کئے گئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے ان انسانی سمگلروں سے معاملات طے کرکے کھلی چھٹی دے رکھی ہے یہی وجہ ہے کہ آج تک ریڈ بک کے انتہائی مطلوب اشتہاری گر فتار نہ ہو سکےلیبیا کشتی حادثے، یونان، اور دیگر ممالک میں بھجوانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے ما فیا کے خلاف چند کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے ،باقی کو کھلی چھٹی دی جاتی ہے .
لیبیا ، یونان کشتی حادثے، کے بعدوزیر اعظم شہباز شریف نے سخت ایکشن لیاجس کے بعدو فاقی وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو ہدئت کی جس کے بعد ایف آئی اے نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کردی ایف آئی اے گوجرانوالہ نےلیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کا بدنامہ زمانہ اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا،اشتہاری ملزم محمد سلیمان کے خلاف 7 سے زائد مقدمات درج تھےملزم کے خلاف کمپوزٹ سرکل گجرات نے سال 2023 میں مقدمات درج کئےملزم کا نام ریڈ بک کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہےگرفتار ملزم نے متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام کروڑوں روپے ہتھیائےملزم نے 7 متاثرین سے فی کس 24 لاکھ روپے وصول کئے۔ملزم نے گینگ کے دیگر ملزمان کی مدد سے متاثرین کو پہلے لیبیا براستہ مصر اور دبئی بھجوایا۔متاثرین کو لیبیا میں موجود سیف ہاؤسز میں نہایت برے حالات میں رکھا گیا تھا بعد ازاں ملزم نے متاثرین کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے اٹلی بھجوانے کی کوشش کیکشتی حادثے میں متاثرہ شہریوں کی موت واقع ہوئیملزم کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گجرات سے گرفتار کیا گیاملزم کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے۔