یہ وقت تقسیم کا نہیں بلکہ اتحاد کا ہے تاکہ کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچائی جا سکے، سردار تنویر الیاس خان

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور انچارج سیاسی امور چوہدری ریاض سے اہم ملاقات ۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جنگ، اور مقبوضہ کشمیر کے مظالم پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔سردار تنویر الیاس خان نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج، سیکیورٹی ادارے اور عوام ایک پیچ پر ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہیں۔
چوہدری ریاض بولے ہمیں آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ اس پار کشمیر کے مظلوم عوام کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی۔ یہ وقت تقسیم کا نہیں بلکہ اتحاد کا ہے تاکہ کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچائی جا سکے، اسلام آباد کی اس ملاقات نے آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک نئی لہر پیدا کر دی ہے۔