اسلام آباد احتساب عدالت 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنائے گی

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ) احتساب عدالت 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنائے گی، عمران خان ، بشریٰ بی بی کے خلاف احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا اور اعلان کیا گیا تھاکہ فیصلہ 23 دسمبر سنایا جائے گا، اب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا، ذرائع کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کل اڈیالہ جیل کے بجائے احتساب عدالت اسلام آباد میں ہو گی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ، 23 دسمبر کو سنایا جائے گاذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی عملے کی جانب سے پی ٹی آئی کے وکلا کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور احتساب عدالت اسلام آباد کل 190 ملین پاونڈ ریفرنس پر فیصلے کی نئی تاریخ دے گی.

ذرائع نے بتایاکہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ جنوری 2025 کے پہلے ہفتے میں سنایا جائے گا، خیال رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے، بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے گواہان پر جرح کی، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اہم گواہان سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی بیان ریکارڈ کروایا، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں گزشتہ سال 27 فروری کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔