اسلام آباد ( کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے وفا قی دارالحکومت میں کرسمس کے موقع پر جامع سیکورٹی پروگرام ترتیب دے دیا، اسلام آ باد پولیس کے1500سے زائد افسران ضلع بھر میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے،مسیحی عبادتگاہوں کے ارد گر د خصوصی نا کہ بند ی پو ائنٹ قائم کیے گئے ہیں،عوامی تفریحی مقامات پر بھی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضاکی ہد ایا ت پر ایس ایس پی آپر یشنز /انو سٹی گیشن محمد ارسلان شاہزیب نے وفا قی دارالحکو مت اسلام آ بادمیں کر سمس کے مو قع پر ایک جا مع سکیورٹی پر و گر ام ترتیب دے دیاہے ،سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے 1500سے زائد افسران کرسمس کے موقع پر اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے،تما م متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں کہ عبا دتگاہوں کے با ہر سول پارچات ،با و ردی مسلح اہلکار اور خواتین پو لیس افسران کو تعینات کیا جائے، پولیس کی مختلف ٹیمیں مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں گی جبکہ عوامی مقامات پر اضا فی نفری کوتعینا ت کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے،بم ڈ سپو زل سکو اڈ مختلف علاقوں کی تلاشی کو یقینی بنا ئے گا.
اسلام آ باد پولیس کے تما م تھا نہ جا ت کو اس سلسلہ میں ڈ یو ٹی ر وسٹر مرتب کر نے کی بھی ہد ا یت کی گئی ہیں، اسلام آ باد کے مختلف سیکٹر ز اور دیہی علا قوں میں گشت کے لیے ٹیمیں بھی مقرر کر دی گئی ہیں،ایس ایس پی آپریشنز /انوسٹی گیشن نے تمام افسران سے کہا کہ وہ وہ اپنے علا قوں میں مسیحی عبادتگاہوں کی سکیور ٹی کو موثر بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر و¿ ے کا ر لائیں، مختلف مقاما ت پر تلاشی کے لیے نا کہ بند ی پو ائنٹ قائم کیے جا ئیں اور سخت تلاشی کی جا ئے، پروگرام منتظمین سے مکمل رابطہ رکھا جا ئے اور وقت کی پابندی کو یقینی بنا یا جائے،کار پارکنگ کا معقول انتظا م کیا جائے اور وہ عبادتگاہوں سے دور ہو نی چاہیے،عبادتگاہوں کی چھتوں پر بھی مسلح جوانوں کو تعینات کیا جائے، کھلی جگہوں پر کو ئی پر وگر ام نہ کیا جا ئے، روشنی کا معقول انتظام ہو نا چا ہیے، لا و¿ ڈ اسپیکر کی خلا ف ورزی کسی صورت نہ ہو، انہو ں نے مزید کہ تفر یحی مقاما ت پر سکیورٹی انتظا ما ت کو مزید مو ثربناتے ہوئے سکیور ٹی میں مزید اضا فہ کیا جا ئے ،تما م داخلی وخا رجی راستو ں پر سکیور ٹی کو مزید موثر بنا یا جا ئے، تمام زونل ایس پیز اپنے علاقوں میں سکیو ر ٹی انتظا ما ت کا خو د جا ئرہ لیں، موجو د ہ حا لا ت کے مطا بق پولیس افسران کو بر یف کر یں،جو سیکورٹی پلا ن تشکیل دیا گیااس کے مطا بق تلاشی کو جا ر ی رکھیں، ایس ایس پی آپریشنز /انو سٹی گیشن اسلام آ باد نے کہا کہ پولیس کا اولین فرض ہے کہ وہ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا ئے، اس سلسلہ میں تما م تر وسا ئل بر وئے کا ر لا ئیں جائیں اور اس میں کسی قسم کی کو تا ہی ہر گز برداشت نہیں کی جا ئے گی.