اسلام آباد ۔انجمن تاجران طارق مارکیٹ ایف ٹین ٹو کا الیکشن تاجر انصاف گروپ نے بلا مقابلہ جیت لیا۔مقررہ تاریخ تک کسی دوسرے گروپ نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے تاجر انصاف گروپ کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مظفر ہاشمی صدر،سردار سعید جنرل سیکرٹری و دیگر ٹیم برائے سال 2024/26 کیلئے منتخب ہوگئے ہیں۔اس موقع پر نومنتخب صدر مظفر ہاشمی نے کہا کہ ہمارا ماضی کارکردگی سے بھرپور ہے،اپنی تاجر برادری کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے اور ہرممکن مفادات کا تحفظ کیا ہے۔ اب انشاءاللہ مستقبل میں بھی خدمت کا سفر ایسے ہی جاری رہے گااور طارق مارکیٹ کے وہ مسائل جو پچھلے دور میں حل نہیں ہوسکے تھے انشاء اب انہیں بھی حل کروائیں گے ،سی ڈی اے سے متعلقہ ترقیاتی کام ہوں گے اور مارکیٹ خوبصورت بنائی جائے گی۔