اسلام آباد( کرائم رپورٹر)اسلام آبادپولیس وائرلیس سٹاف سے ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر فرحت شاہ کے اعزاز میں سیف سٹی میں الوداعی تقریب کا انعقاد تقریب میں ڈی جی سیف سٹی شاکر حسین داوڑ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورمحکمہ پولیس میں انکی خدمات کے اعتراف میں اعزازی پولیس شیلڈ پیش کی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس وائرلیس سٹاف سے ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر فرحت شاہ کے اعزاز میں سیف سٹی اسلام آباد میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا،تقریب میں دائریکٹر جنرل سیف سٹی اسلام آباد شاکر حسین داوڑ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، ڈی جی سیف سٹی نے ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر فرحت شاہ کی محکمہ پولیس کے لئے کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے.
جس نے سروس شروع کی وہ ایک دن ریٹائر بھی ہو گا،دوران سروس ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ کچھ ایسے کارنامے انجام دئیے جائیں، جس سے آپ کا نام روشن ہو اور آپ کے کردار کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ سروس کے دوران زیادہ سے زیادہ عوامی خدمت کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے آفیسر نے اپنا زندگی کا قیمتی حصہ محکمہ پولیس میں گزار کر عوام کی خدمت کی اس کے بدلے محکمہ پولیس نے بھی آپ کو عزت،وقار اور ایک مقام دیا جس پر آپ کو اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے،انھوں نے مزید کہا کہ آپ کو کوئی بھی نجی و سرکاری مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کا دروازہ ہر وقت آپ کیلئے کھلا ہے، آخر میں مہمان خصوصی نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس آفیسر کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی پولیس شیلڈ پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.