اسلام آباد ( کرائم رپورٹر)اسلام آباد ٹریفک پولیس اور اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے مابین یاداشت پر دستخط، “گرین اینڈ کلین اسلام آباد “پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ٹریفک پولیس وفاقی دارلحکومت میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لانے کے ساتھ اسلام آباد بزنس کمیونٹی کے تعاون سے شہر بھر میں شجر کاری مہم کے ساتھ مختلف آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کرے گی، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس اور اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے مابین باہمی یاداشت پر دستخط کئے گئے،اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک جبکہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے احسن بختاوری نے یاداشت پر دستخط کئے،اس معاہدے کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس “گرین اینڈ کلین اسلام آباد “پراجیکٹ کے تحت وفاقی دارلحکومت میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئی.
مزید اسلام آباد ٹریفک پولیس اسلام آباد بزنس کمیونٹی کے تعاون سے شہر بھر میں شجر کاری مہم کے ساتھ مختلف آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کرے گی،اس موقع پر سی ٹی او اسلام آباد نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے خصوصی دستے اہم مقامات اور شاہراﺅں پر تعینات ہیں،یہ دستے دھواں چھوڑنے اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر قانونی کارروائیاں کر رہے ہیں،یہ گاڑیاں انسانی صحت کے لئے خطرناک اور شہریوں کے لئے وبال جان ہیں ان کے خلاف کارروائی کرکے اسلام آباد کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنا اور شہریوں کو ماحولیاتی آلودگی سے متعلق آگاہی فراہم کرنا اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔