اسلام آباد(نیوز رپورٹر)نیشنل پریس کلب کی کلچرل کمیٹی اور کلچر ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے اشتراک سے این پی سی میں سندھی کلچر ڈے کے حوالے سے ایک شاندار میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی تھے،جبکہ انکے علاوہ ڈاکٹر عبد المجید چھٹو سابق ڈی جی ہیلتھ اظہر علی اعوان ایڈووکیٹ ،جیسم بھٹو نظیر بارن ،سابق نائب صدر این پی سی اور علی بخش لنجوانی اور سندھ کلچرل ڈیپارٹمنٹ کے ارباب اختیاربھی تقریب میں شریک تھے،سندھی لوک فنکار منصور علی عباسی،ریشماں پروین اور رضوانہ خان نے اپنے فن کا جادو جگایا اور اپنے خوبصورت گیتوں کے ذریعے محفل میں موجود مہمانوں کو خوب محظوظ کیا، اس موقع پر مہمان خصوصی گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا این پی سی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاست اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے،، این پی سی اپنے ممبران کی فلاح و بہبود اور تفریح کیلئےہر اہم موقع پر ایونٹس کرواتا رہتا ہے،کلچر ڈے کے حوالے سےاین پی سی سندھ کےکلچر کو جس طرح فروغ دینے کیلئے نائٹ منائی جا رہی ہے اسی طرح تمام صوبوں میں اس طرح کے ڈے منائے جانے چاہیں، سندھ کلچر ڈیپارٹمنٹ والے اسلام آباد پہن گئے ہیں تو انہیں دعوت دیتا ہوں کہ وہ کے پی میں بھی سندھ کلچر نائٹ منائی جانی چاہیئے کیونکہ کے پی اسلام آباد سے زیادہ دور نہیں ہے،.
ہم انہیں ہر طرح کی سیکیورٹی اور سہولیات فراہم کرینگے، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ این پی سی کی گورننگ باڈی مبارکباد کی مستحق ہے کہ انہوں انے اتنے اچھے پروگرام کا انعقاد کیا، اس پروگرام کے انعقاد میںاین پی سی کے نائب صدر اور چیئرمین کلچرل کمیٹی شاہ محمد کا اہم کردار ہے، اس ملک میں قوم پرستی کو گالی بنا دیا گیا ہے حالانکہ قوم پرست سب سے زیادہ محب وطن ہوتا ہے،این پی سی تمام علاقوں کے کلچر کا مرکب ہےجہاں چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ممبران کیلئے اس طرح کے کلچرل ایونٹس منعقد کئے جاتے ہیں،صدر این پی سی اظہر جتوئی نے کہا کہ این پی سی اپنے ممبران کی تفریح اور سہولیات کیلئے ہمیشہ کوشان رہتا ہے، یہ شام منانے کا مقصد دوستوں کے ساتھ مل بیٹھنے کا بہانہ ہے،سیکرٹری این پی سی نے تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس طرح کی تقریبات کے سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا،تقریب سے این پی سی کے نائب صدر اور کلچرل کمیٹی کے چیئرمین شاہ محمد، آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک، سابق نائب صدر این پی سی نذیر چراں سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا،تقریب میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور ان سمیت تقریب میں شامل تمام شرکا کو اجرک اور سندھی ٹوپیاں پہنائی گئیں .