اسلام آباد۔سی ڈی اے نے اسلام آباد کے شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے میٹرو بس کے پانچ نئے روٹس کی منظوری دے دی،سی ڈی اے کے مطابق نئے روٹس پر آپریشنز دو ہفتوں میں شروع ہو گا، روٹس کی توسیع سفر کو تیز تر، زیادہ سستی اور ماحول دوست سواری فراہم کرنا ہے،آبپارہ سے ترامری براستہ پارک روڈ روٹ کی منظوری دے دی گئی، گلبرگ سٹاپ سے جی ٹی روڈ تک بلیو لائن کی توسیع کی بھی منظوری دی گئی، پولیس لائنز سے I-9، I-10، I-11 فیض آباد تک نیا روٹ قائم کیا گیا ہے،پولیس لائنز سے D-12 شاہ اللہ دتہ براستہ G-10, G-11, F-10, F-11 بھی اب بسیں چلیں گی، 26 نمبر سے B-17 کا روٹ بھی شامل کر لیا گیا۔