اسلام آباد(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کمانڈ سنبھالتے ہی آپریشنز ڈویژن کی کارکردگی موثر بنانے،جرائم کی بیخ کنی،تھانہ جات کی استعدادکار شہر میں موثر گشت میں اضافے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے، ان اقدامات کی بدولت اسلام آباد پولیس نے سال2024میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھرپور کریک ڈاؤ ن کرتے ہوئے سنگین و دیگر جرائم میں ملوث 24 ہزار 387ملزمان کو گرفتارکرکے انکے قبضہ سے 02ارب38کروڑ روپے سے زائد کا مال مسروقہ بھی برآمد کیا ،اسلام آباد پولیس نے کی جانب سے جاری ہو نے والی پریس ریلز میں میں پولیس نے د عوی کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس آپریشنز ڈویژن نے سال 2024 میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سنگین و دیگر جرائم میں ملوث 24ہزار387ملزمان کو گرفتار کرکے 02ارب38کروڑ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا،جبکہ پراپرٹی کے مقدمات کے4038ملزمان گرفتار،جن کے قبضے سے 1اب75کروڑ روپے کا چھینا گیا مال برآمد سال2024میںرہزنی اورکار و موٹرسائیکل چور ی میں ملوث657گینگز کے 1531ملزمان کو گرفتارجبکہ 4,681اشتہاریوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا ۔رواں سال اسلام آباد پولیس کے 04افسران شہادت اور 29افسران غازی کے رتبے پر فائز ہوئے جبکہ بھرپور بہادری اور جوانمردی کا مظاہرہ کرنے پر 05افسران کو شجاعت میڈلز سے بھی نوازا گیا۔، خصوصی تفتیشی یونٹس نے سنگین جرائم کی موثر تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے سال 2024میں قتل کے مقدمات پر عدالتوںسے 17مقدمات میں 27ملزمان کو سزائے موت جبکہ 21مقدمات میں 28ملزمان کو عمر قید کی سزائیں دلوائیں،اس سے پہلے سنگین نوعیت کے مقدمات کے اتنی تعداد میں فیصلے نہیں ہوئے،ان تمام تر اقدامات کا اولین مقصد مقدمات کی تفتیش میں شفافیت ،میرٹ کو برقرار رکھنا، جرائم پیشہ عناصر کو عدالتوں سے سزا دلوانااور شہریوں کو انصاف دلانا ہے.
اسی طرح آئی جی اسلام آباد کے ویژن کے مطابق اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارلحکومت کو منشیات سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی آگاہی مہم “نشہ اب نہیں”شروع کی ،اس مہم کے دوران سیمینارز ،آگاہی واکس اور تعلیمی اداروں میں لیکچرز کا خصوصی اہتمام کیا گیا،جبکہ منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور قانونی کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 1811ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی جن میں تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث 45ملزمان بھی شامل ہیں ،گرفتار ملزمان کے خلاف 1723 مقدمات کے اندراج کو یقینی بنانے کے ساتھ انکے قبضے سے 417کلوگرام چرس، 533کلوگرام ہیروئن ،24کلو گرام آئس ،458نشہ آور گولیاں اور 18,931بوتلیں شراب برآمد کیں۔، رواں سال وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کے قیام ،شہر بھر کی سکیورٹی کو موثر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیر ا تنگ کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں 219سر چ آپریشنز کئے گئے،جن میں 2,600سے زائد افراد کے خلاف ضابطہ کارروائی عمل میں لائی گئی،اسلام آباد پولیس آپریشنز ڈویژن نے وفاقی دارلحکومت میں 1628احتجاجی مظاہروں ،مذہبی اجتماعات اور غیرملکی وفود کی آمد کے دوران بھرپور سکیورٹی فراہم کی اور امن و امان کے قیام کے ساتھ شہریوں کی حفاظت کویقینی بنایا گیا،پولیس خدمت مراکز نے سال 2024 کے دوران کریکٹر سرٹیفکیٹ ،جنرل پولیس ویرفکیشن ،ویکل ویرفکیشن ،گمشدگی رپورٹ،غیرملکیوں کی رجسٹریشن سمیت دیگرخدمات 01لاکھ 60 ہزارسے زائد شہریوں کو مہیا کیں،شہریوں کے مسائل کو سننے اور انہیں موقع پر حل کرنے کے لئے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اورویمن پولیس اسٹیشن میں بھی 300 سے زائدکھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا،جن میں ڈی آئی جی اسلام آباد ،ایس ایس پی آپریشنز ،زونل ایس پیز ،ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز نے براہ راست 30ہزار سے زائد شہریوں کے حل طلب مسائلحل طلب مسائل کو موقع پر حل کیا،اسلام آباد پولیس کو دور جدید کی مطابق ماڈرن پولیسنگ سے آراستہ کرنے کیلئے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے متعدد نئی اصلاحات اور اقدامات کو عملی جامہ پہنایا، جن میں ماڈل پولیس اسٹیشنز کا قیام ،تھانہ جات کی تزئین و آرائش ساتھ سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن” پروٹوکولز کے تحت تھانہ جات کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرناشامل ہے،اسی کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل کو سننے اور انہیں حل کرنے کے لئے تمام تھانہ جات میں24گھنٹوں کے لئے انکوائری افسرکو مقررکیا،جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایس ایچ اوز کی زیر نگرانی خصوصی کرائم کنٹرول ٹیمیں تشکیل دی گئیں،سائلین کی راہنمائی کے لئے تھانہ جات کے گیٹ پر گائیڈ کانسٹیبل سمیت فرنٹ ڈیسک پر تربیت یافتہ پولیس افسران کو تعینات کیا گیاجو عوام کی سہولت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں،خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے “خواتین مصالحتی بیورو “کا قیام عمل میں لایا گیا،جس میں تعلیمی اداروں ،وکالت،صحافت ،بزنس کمیونٹی اور سرکاری نوکریوں میں موجود خواتین کو نمائندگی دی گئی.
جو خواتین فریقین کے مابین مصلحت کا کردار اد ا کرے گا، جرائم کی روک تھام کے لئے گشت کا نظام انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس مقصد کے لئے ابابیل سکواڈ،سٹی واچر ز اور پولیس ریسپانس یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا اور نوجوان پولیس افسران کو ان سکواڈز میں تعینات کیا گیا، گشت کے عمل کو موثر بنانے کے لئے 206اضافی موٹر سائیکلز اور سمارٹ کارز کا اضافہ کیا گیا، پریس ریلز میں میں کہا کہ یہ پٹرولنگ سکواڈز اسلام آباد میںجرائم کی روک تھام ،تجارتی مراکز ،اور عوامی پارکس میں شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی کال پر فوری ریسپانس کو یقینی بناتے ہیں،شہر کے مختلف مقامات پر پولیس ریسپانس یونٹ اور سمارٹ موبائل کارز کے ذریعے مشترکہ چیک پوائنٹس قائم کی گئیں،گشت پر مامور تمام افسران کو مکمل حفاظتی سازوسامان کے ساتھ باڈی وارن کیم بھی مہیا کئے گئے،جبکہ تمام گاڑیوں وموٹرسائیکلوں میں ٹریکرز کو بھی انسٹال کیا گیا،تھانہ جات کی سطح پر نائٹ پٹرولنگ آفیسرز تعینات کئے گئے تاکہ فرائض منصبی کی بہترین انجام دہی کو ممکن بنایا جاسکے،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں موجود مارگلہ ٹریلز پر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مارگلہ پٹرول یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا،جس میں فٹ پٹرول ،موٹر سائیکل پٹر ول اور گھڑ سوار پٹرول کے دستے شامل ہیں ،یہ یونٹ مارگلہ ٹریلز پر آنے والے شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے ساتھ رستہ بھول جانے والے اور ایمرجنسی کی صورت میں شہریوں کو بروقت مدد فراہم کرتاہے ،ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس آپریشنز ڈویژن جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور امن و امان کے قیام کے لئے دن رات کوشاں ہے اور اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران کئی افسران جرائم پیشہ عناصر کی گولیوں کا نشانہ بنے اور پرتشدد مظاہرین کے حملوں میں شدید زخمی ہو کر شہادت و غازیان کے رتبہ پر فائز ہوئے،رواں سال اسلام آباد پولیس کے 04افسران شہادت اور 29افسران غازی کے رتبے پر فائز ہوئے جبکہ بھرپور بہادری اور جوانمردی کا مظاہرہ کرنے پر 05افسران کو شجاعت میڈلز سے بھی نوازا گیا .