لائف سٹائل ریذیڈنشیا پراجیکٹ سے ایفرو کمپنی فارغ، ہائوسنگ فائونڈیشن خود کرے گا وفاقی وزیر ہائوسنگ ریاض حسین پیرزادہ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)لائف سٹائل ریذیڈنشیا ہائوسنگ پراجیکٹ پندرہ سے 17 ارب تک پہنچ گیا 2016 میں شروع کیا 2021 میں مکمل کر نا تھا 2024 میں بھی مکمل نہ ہوا، وفاقی وزیر ہائوسنگ ریاض حسین پیرزادہ نےہائوسنگ پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کے لئے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے مشترکہ شراکت دار ایفرو کمپنی کو فارغ کردیا گیا ، پراجیکٹ ہائوسنگ فائونڈیشن خود کرے گا، ایفرو کو نوٹس جاری، ذرائع کے مطابق جی تیرا میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن نے 2016 میں شروع کیا 2021 میں مکمل ہونا تھا جو ایفرو کمپنی نہ کرسکی شراکت داری کی وجہ سے اس کمپنی نے تین سالوں میں 22کروڑ کے اخراجات کئے ذرائع کا کہنا ہے۔

کہ اس پروجیکٹ میں ایفرو نے جی ایچ سی کمپنی کو ٹھیکہ دیا ،جس نے 70 فیصد تک کام مکمل کیا لیکن کمپنی نے جی ایچ سی کو بھی پاٹنر بنا کر کام کروایا، اور منافع کھایا جی ایچ سی کو بھی ادائیگی نہ کی تو اس نے رقم کا تقاضا کیا لیکن کمپنی نے ادائیگی نہ کی جس وجہ سے جی ایچ سی نے کام بند کر دیا جبکہ ایفرو الاٹیوں سے قسط اور خرید و فروخت کی مد میں بھی فیس وصول کرتا رہا ، لیکن الاٹیوں کو اپارٹمنٹ نہ مل سکے وفاقی وزیر ہائوسنگ ریاض حسین پیرزادہ نے بورڈ اجلاس میں اس پراجیکٹ میں ایفرو کو فارغ کرنے اور جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے جس کے بعد ہائوسنگ اتھارٹی نے ایفرو کو فارغ کرنے کے لئے نوٹس جاری کردیا ہے، یاد رہے کہ نئے آنے والے ڈی جی نے تمام پراجیکٹ کو جلد پایہ تکمیل کے لئے اقدامات تیز کردیئے ہیں یہی وجہ ہے کہ تمام پراجیکٹ پر دوبارہ کام شروع ہوچکے ہیں۔