اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی کی ہدایت کی ہے کہ سرینا انٹرچینج منصوبے کو ہر حال میں مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، تیز رفتار کے ساتھ منصوبے کے اعلی معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا سرینا انٹرچینج منصوبے کا دورہممبر انجینئرنگ سمیت متعلقہ حکام سے گفتگو کر تے ہوئے کیا چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کے حوالے سے متعلقہ حکام کی چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دی بتایا گیا کہ سرینا چوک انٹرچینج منصوبے میں شامل انڈر پاسز اور رابطے سڑکوں پر بیک وقت کام جاری ھے، سرینا چوک انٹرچینج منصوبے میں شامل پائلز کا کام مکمل کیا جا چکا ھے، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ سرینا چوک انٹرچینج منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کے لئے 24/7 کام جاری ہے، انٹرچینج منصوبے میں آنے والی تعمیراتی رکاوٹوں کو بھرپور طریقے سے دور کیا جارہا ہے، ابتک کئے گئے تعمیراتی کاموں کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے نے اظہار اطمینان کر تے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کاموں کو مزید تیز کر کے تمام رکاوٹوں کو جلد دور کیا جائے۔