اسلام آباد.رہنما اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن و صدر ایم سی اے چوہدری عمر انوار نے کہا ہے کہ نئے سال میں موجودہ بحران سے نکلنے کیلئے میثاق معیشت ناگزیر ہے کیونکہ اگر پالیسیاں درست کر لی جائیں اور پر اعتماد فیصلے ہوں تو پاکستان کی معیشت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مواقع موجود ہیں،پرامید ہیں کہ نئے سال میں مارک اپ ریٹ سنگل ڈیجٹ میں آجائے گا جس سے کرنسی سرکولیشن میں اضافہ ہوگا جو کاروباروں کو چلائے گا.انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سیکٹر اور تعمیرات کے شعبے کے فروغ پانے سے تمام متعلقہ صنعتوں کا کاروبار ترقی کرے گا اور معیشت جلد بحال ہو گی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے قابل اعتماد ہاؤسنگ پراجیکٹس کی بروقت فراہمی سے خریداروں کا اعتماد بڑھے گا اور اس شعبے میں مزید سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو گی۔