اسلام آبا د پولیس لاجسٹک ڈویژن کی سال 2024میں کارکردگی۔

اسلام آباد( کرائم رپورٹر)اسلام آبا د پولیس لاجسٹک ڈویژن کی سال 2024میں موثر کارکردگی آئی جی اسلام آباد دسیدعلی ناصر رضوی نے بطور فورس کمانڈر چارج سنبھالتے ہی شہداءکے اہلخانہ کے 329ملین روپے کے بقایاجات کو فوری ادا کیا، شہدائ، حاضر سروس افسران اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر کی مد میں 51کروڑروپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے اور63شہداءکے اہلخانہ میںرہائشی پلاٹس تقسیم کئے ،جبکہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے 200 سے زائدکھلی اور ای کچہریوں کا انعقادکیا ،فرینڈلی پولیسنگ کو فروغ دینے کیلئے 497مختلف پروگرامز منعقدکئے گئے ،افسران کی ویلفئیر کیلئے خصوصی پولیس ویلفئیر مرکز کو فعال کیا گیا، 671پولیس افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی ،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنر ل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بطور فورس کمانڈر چارج سنبھالتے ہی شہداءاور دوران سروس وفات پا جانے والے 501پولیس افسران کے اہلخانہ کے329ملین روپے کے بقایاجات کو فوری ادا کیا اور وزیر اعظم پیکج کے تحت 35افسران کے بچوں کو محکمہ پولیس کا حصہ بنایاجو اسلام آباد پولیس کی مختلف ڈویژنز میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں،رواں سال اسلام آباد پولیس کے شہداءاور انکے اہلخانہ کے اعزاز میں مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا گیا،جن میں آئی جی اسلام آبادنے شہداءکے اہلخانہ سے خصوصی تعارفی ملاقات کی اور انکو درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا،اسی کے ساتھ ©”مبین کاٹیجز “کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا اور اسلام آباد پولیس کے 63شہداءکے اہلخانہ میںرہائشی پلاٹس تقسیم کئے گئے جن پر شہداءکے اہلخانہ کو گھر بھی بنا کر دیئے جائیں گے،04اگست 2024کو یادگار شہداءاسلام آباد پولیس کے نام سے منسوب کیا گیا تاکہ ان بہادر پولیس افسران کی لازوال قربانیوںکو ہمیشہ یاد رکھا جائے اور تاریخ کے سنہری حروف میں ان کے نام ہمیشہ نمایاں رہیں۔

جبکہ فرائض منصبی کے دوران زخمی ہونے والے پولیس افسران کی شجاعت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں انہیں بہادری کا مظاہرہ کرنے پر میڈلز سے نوازا گیا،اسلام آباد پولیس لاجسٹک ڈویژن نے حاضر سروس ،دوران سروس وفات پانے والے اور شہید ہونے والے پولیس افسران اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر کی مد میں 51کروڑروپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے،حاضر سروس پولیس افسران کے 152بچوں کو شادی کے تحفہ جات کی مد میں 75لاکھ روپے سے زائد کی رقم جاری کی،جبکہ دوران سروس وفات پاجانے والے اور شہیدپولیس افسران کے 15بچوں کو میرج گرانٹ کی مد میں 01کروڑ36لاکھ روپے کی رقم ادا کی گئی،اسی طرح حاضر سروس پولیس افسران کے 200بچوں کو تعلیمی اخراجات کی مد میں 63لاکھ روپے کی رقم جاری کی گئی جبکہ دوران سروس وفات پانے والے اور شہیدپولیس افسران کے 21بچوںکو تعلیمی اخراجات کی مد میں 25لاکھ روپے سے زائد کی رقم دی گئی،142پولیس افسران اور شہداءکے خاندانوں کی مالی مدد اور قابل واپسی قرض کی مدمیں 02کروڑ 54 لاکھ روپے سے زائد رقم ادا کی گئی،742پولیس افسران کی بیواﺅںکو مشاعرہ الاﺅنس کی مد میں 13لاکھ روپے سے زائد کی رقم ادا کی گئی،اسلام آباد پولیس کے 82افسران کی ویلفیئر کے لئے 01کروڑ30لاکھ روپے سے زائد کی رقم ادا کی گئی،41حاضر سروس ،دوران سروس وفات پانے والے اور شہیدپولیس افسران کے اہلخانہ کو علاج معالجہ کی مد میں 05کروڑ43لاکھ روپے سے زائد کی رقم اداکی گئی،31دوران سروس وفات پانے والے اور شہیدپولیس افسران کے اہلخانہ کو رہائشی پلاٹس کی مد میں 09کروڑ77لاکھ روپے سے زائد کی رقم ادا کی گئی،اسلام آباد پولیس کے 497حاضر سروس افسران کو طبی امداد کی مد میں05کروڑ49لاکھ سے زائد روپے اور23ریٹائرڈ پولیس افسران کو طبی امداد کی مد میں 30لاکھ سے زائد روپے جاری کیے گئے،اسلام آباد پولیس کے 98ریٹائرڈ افسران کو لیو انکیشمنٹ کی مد میں 06کروڑ23لاکھ روپے ادا کئے گئے،بہترین فرائض منصبی کی انجام دہی پر اسلام آباد پولیس کے 839افسران میں نقد انعامات کی مد میں 56لاکھ روپے جبکہ پولیس کے 4,225افسران میں 14کروڑ 11لاکھ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی،اسلام آباد پولیس کے 144افسران میں اعزازیہ کی مد52لاکھ روپے سے زائد تقسیم کئے گئے،اسی کے ساتھ آئی جی اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی نے لاجسٹک ڈویژن کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے مزید نئے اقدامات کو عملی جامعہ پہنایا جن کی وجہ سے اسلا م آباد پولیس کی آپریشنل مہارت اور پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں نمایاں بہتری آئی، سال2024کے دوران سلام آباد پولیس لاجسٹک ڈویژن نے جنرل الیکشن ،محرم الحرام اور ایس سی او کانفرنس سمیت وفاقی دارلحکومت میںہونے والے مختلف جلسوں ،جلوسوں اور احتجاجوں کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے اسلام آباد پولیس اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے افسران و جوانوں کو رہائشی ،سفری سہولیات اور دیگر اہم لاجسٹک معاونت فراہم کی،اسلام آباد پولیس کی مختلف ڈویژنزکی استعداد کار کو مزید موثر بنانے کیلئے لاجسٹک ڈویژن نے سال 2024کے دوران ٹیکنیکل معاونت اور درکار سازسامان کی خرید اور ان کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایا، جن میںڈیجیٹل ڈرائیونگ لائیسنس کیلئے متعلقہ ساز و سامان ،دفاتر کیلئے ضروری دفتری سامان ،موجودہ گاڑیوں کی مرمت کیلئے اضافی پرزہ جات سمیت اسلام آباد پولیس میں نو قائم کردہ K-9 یونٹ اور گھڑسوار دستوں کیلئے بروقت ضروری اشیاءکی خرید شامل ہے تاکہ پولیس کی آپریشنل ذمہ داریاں متاثر نہ ہوسکیں،لاجسٹک ڈویژن نے پولیس اور عوام کے مابین دوریوں کو کم کرنے اور فرینڈلی پولیسنگ کو فروغ دینے کیلئے 497مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جن میں بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشونما کیلئے سمر سکول پروگرام2024، شہریوں کو اپنے حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سیلف ڈیفنس کورسز، جدید تقاضوں پر تعمیر اسلام آباد پولیس شوٹنگ پریکٹس کلب اور سوئمنگ پول جیسے اقدام شامل ہیں،اسلام آباد پولیس کے افسران کے مابین صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اجراءبھی کیاگیا،رواں سال شہریوں کو درپیش مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنانے کیلئے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے 200سے زائدکھلی اور ای کچہریوں کا انعقاد کیا ،جن میں شہریوں کی جانب سے 1,050درخواستوں موصول ہوئیں ،اسی طرح کمپلینٹس مینیجمنٹ سسٹم پر شہریوں کی جانب سے 2117شکایات موصول ہوئیں اور پرائم منسٹر پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ پر 2707 شکایات موصول ہوئیں جن پر سئنیر پولیس افسران نے فوری کارروائی کو یقینی بناتے ہوئے میرٹ اور شفافیت پرفیصلے کئے،اسلام آباد پولیس کے افسران کو درپیش مسائل کے بروقت حل کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں خصوصی پولیس ویلفئیر مرکز کو فعال کیا گیا، جس پرسال2024کے دوران مختلف نوعیت کی1836درخواستیں موصول ہوئیںجن کو بروقت حل کیا گیا،ان درخواستوں میںجی پی فنڈ،ہاﺅس بلڈنگ ،کار و موٹر سائیکل ایڈوانس ،میڈیکل بلز،این او سی ،ٹرانسفر پوسٹنگ،سروس ریکارڈ اور پے سلپ میں درستگی جیسی نوعیت کی درخواستیں شامل تھیں،کیپیٹل پولیس کالج اسلام آباد میں پولیس افسران کی استعداد کار کو بڑھانے اورجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلئے 14محکمانہ ترقی کورسزاور101مختلف تربیتی عملی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا.

جن میں 03ہزار 718پولیس افسران کو مختلف اداروں کے ماہرین نے لیکچرزدیئے اور عملی ورکشاپس کروائیں،سال 2024میں پولیس افسران کی ترقیوں کو یقینی بناتے ہوئے 671پولیس افسران کو مختلف عہدوں پر ترقی دی گئی ،جن میں 03ایس پیز ،16ڈی ایس پیز ،72انسپکٹرز ، 146سب انسپکٹرز ،186اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور 219ہیڈ کانسٹیبل کو ترقی یاب کیا گیا جبکہ منسٹریل اسٹاف کے افسران میں 01پرائیوٹ سیکرٹری،02اسسٹنٹ پرائیوٹ سیکرٹریز،08آفس سپرٹینڈنٹ ،09آفس اسسٹنٹ ،08یوڈی سی اور 01ایل ڈی سی کو بھی اگلے عہدے پر ترقی دی گئی،لوجسٹک ڈویژن میں موجود مختلف برانچز اسلام آباد پولیس کے متعلق شعبہ جات میںبہتری کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہیں،اس سلسلے میں اکاﺅنٹ برانچ اسلام آباد پولیس میں موجود افسران کی ویلفیئر کیلئے مختلف سہولیات فراہم کر رہی ہے،جن میں ہاﺅس بلڈنگ الاﺅنس ،کار اورموٹرسائیکل ایڈنس سمیت میڈیکل بل کی ادائیگی کیلئے باآسانی رقوم کی فراہمی کو یقینی بنانے، ملازمین کو کسی بھی قسم کے مالی اور بینکنگ مسائل میں مدد فراہم کرنا شامل ہے،سال2024کے دوران اکاﺅنٹ برانچ نے 10ہزار سے زائد پولیس افسران کی سروس رول کو ویریفائی کرتے ہوئے 7,000افسران کی تنخواہوں کی رویژن کی،1717فیملی پنشنز،ٹرانسفر آف جی پی فنڈ،لیو انکیشمنٹ کے کیسز کو مکمل کیا ،پولیس افسران کے ریکارڈ کو اے جی پی آر کے SAPسسٹم میں اپڈیٹ کرتے ہوئے 562افسران کی تنخواہوں کی درستگی کی اورساتھ ہی ساتھ80لاکھ روپے سے زائد کے میڈیکل بلز کی ادائیگیوں کو یقینی بنایا گیااور 1866ہاﺅس بلڈنگ ایڈوانس ،کار و موٹر سائیکل قرض کے کیسز کو کو اے جی پی آر بھجوایا ،اسلام آباد پولیس نے افسران اور ان کے اہلخانہ کورعائتی نرخوں پربہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے نجی اداروں کے ساتھ 02ایم او یوز پر دستخط کئے،اور بہترین علاج کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پولیس فسران کو 299ہیلتھ کارڈ اور 254پنشنز کارڈ جاری کیے گئے ،اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں پولیس افسران کو علاج معالجہ میں مدد فراہم کرنے اور ان کی ویلفیئر کو یقینی بنانے کے لئے ڈی ایس پی کی زیر نگرانی ایک خصوصی ٹیم 24/7موجود رہتی ہے،اسی کے ساتھ ساتھ انکوائری برانچ ہیڈکوارٹرزپر پولیس افسران کیخلاف مختلف نوعیت کی 843شکایات موصول ہوئیں ،جن پر میر ٹ اور شفافیت پر فیصلے کیے گئے، پولیس افسران کو بروقت معیاری یونیفارم کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے وردی گودام تمام موسموں میں افسران کو اپنے فرائض منصبی کو بھرپور طریقے سے انجام دینے کیلئے ہر طرح کے گرم و سرد یونیفارمز سمیت تمام ساز وسامان کی فراہمی کو یقینی بنارہا ہے،اسلام آباد پولیس لاجسٹک ڈویژن نے اس شہر کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افسران کی یاد میں بنائے گئے یادگار شہداءسمیت پولیس افسران کو بہترین رہائشی سہولیا ت مہیا کرنے کیلئے موجودہ بیرکس کی تزئین و آرائش کو بھی یقینی بنایا ۔