مزدور یونین نے ادارے سے انتقام کی سیاست کو دفن کرکے بھائی چارے اور پیار ومحبت کو رواج دیا۔ چوہدری محمد یٰسین

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر )سی ڈی اے ایم پی اوڈائریکٹوریٹ سے اظہرخان تنولی اور سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ سے ملک دلشادکی قیادت میں سید مظلوم شاہ،غلام رسول جانی،راجہ یاسر،فیصل خان،علی مجتبیٰ،ملک عمیر،چوہدری اشرف،چوہدری انور،محمدوقاص سمیت سینکڑوں ملازمین نے امان اللہ، پاشاگروپ اور شباب گروپ کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) میں شمولیت کا اعلان کر دیا،اسی حوالے سے شمولیتی پروگرام روز اینڈ یاسمین گارڈن میں منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈمرزاسعیداختر،چیف آرگنائزرملک عاصم،حاجی صابر،سردارنسیم ممتاز،چوہدری زاہد احمد،سردارمحمد آصف،حاجی مشتاق احمد شاہد،محمد اشرف مغل،ملک شفیق آف ترنول،مظہر حسین عباسی،خالد محمود،ملک رمضان،نمبردارلیاقت سمیت دیگر عہدیدران نے شرکت کی،اس موقع پر نئے شامل ہونے والے ساتھیوں نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ہماراگھر ہے اور ہم اپنے گھر میں دوبارہ واپس آئے ہیں،سی ڈی اے کی تاریخ میں مزدوروں کے جتنے کام ہوئے ہیں اسکا سہراچوہدری محمد یٰسین کے سرجاتاہے جس پر ہم انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ انشاء اللہ ریفرنڈم میں سی ڈی اے مزدور یونین کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے،پروگرام میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے نئے شامل ہونے والے ملازمین کو خوش آمد ید کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ ملازمین کی بلاتفریق خدمت کی ہے.

اور ادارے سے انتقام کی سیاست کو دفن کرکے بھائی چارے اور پیار ومحبت کو رواج دیا ہے،سی ڈی اے مزدور یونین کا ماضی گواہ ہے کہ اس نے کبھی ملازمین کو اقتدار کی خاطر سبز باغ نہیں دیکھائے جس کی واضح مثال سی ڈی اے ملازمین کو ملنے والی مراعات ریگولر ملازمین کو 4000پلاٹوں کی الاٹمنٹ،بیواؤں کو 500پلاٹوں کی الاٹمنٹ،ڈیتھ کوٹے میں سینکڑوں ملازمین کے بچوں کی بھرتی،مسیحی و مسلم ملازمین کے لیے فل بیسک عیدالاؤنس،فائر بریگیڈ ملازمین کے لیے ڈبل تنخواہ،حافظ و پادری الاؤنس،ڈیلی ویجز،مسٹرول اور کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن،سکیلوں کی اپ گریڈیشن،20%سیکرٹریٹ الاؤنس بمعہ بقایاجات،خطرہ الاؤنس،خوشبوالاؤنس،اوجڑی الاؤنس،حج و ویٹی کن پالیسی اور سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری اور ادارے کی تقسیم کے خلاف ہماری قانونی،اخلاقی اور عملی جدوجہد اس بات کا واضح ثبوت ہے،ہم نے ادارے میں سات ہزارملازمین کو ٹائم سکیل دلوانے سمیت ہزاروں ملازمین کی پروموشن کروائی اور فیلڈسٹاف جن کی لائن آف پروموشن نہیں تھی ان کے لیے لائن آف پروموشن کی سمری بورڈ سے منظوری کروائی جس سے ادارے میں سینکڑوں ملازمین ترقی حاصل کرسکیں گے،انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ہر لمحہ ملازمین کے بہترمستقبل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے لیکن دوسری طرف ہمارے مخالفین اپنی روزی روٹی کے چکر میں ملازمین کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں لیکن سی ڈی اے کے باشعورملازمین ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اور ریفرنڈم میں عبرت ناک شکست سے دوچارکریں گے،آج جو لوگ سی ڈی اے مزدور یونین کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں ہم ان تمام ملازمین کو یقین دلاتے ہیں کہ انکو کبھی مایوس نہیں کریں .