کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اسلام آبا دنے سال 2024میں وفاقی دارلحکومت میں 52 انٹیلی جنس بیسڈ اور 141 سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنزکئے

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اسلام آبا دنے سال 2024میں وفاقی دارلحکومت میں 52 انٹیلی جنس بیسڈ اور 141 سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنزکئے ان آپریشنز کے دوران 46ملزمان گرفتار ،جبکہ 9,378 گھروںکی تلاشی ، 12,427 افراد کے کوائف کی جانچ پڑتا ل اور 4,966 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چیکنگ کی گئی،سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا پر دہشت گردی، ریاست مخالف اور فرقہ وارانہ موادکی تشہیرمیں ملوث 565اکاﺅنٹس کو بند بھی کروایا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بطور کمانڈر چارج سنبھالتے ہی اسلام آباد پولیس کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں متعدد نئی اصلاحات کیں ،ان اصلاحات کی بدولت گزشتہ ادوار کی نسبت سی ٹی ڈی اسلام آباد کی کارکردگی میں بہتری آئی ،سی ٹی ڈی اسلام آبادنے سال2024میں امن وامان کے قیام اور جرائم کا قلع قمع کرنے کے لئے52 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 46 ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لائی،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,480 گرام دھماکہ خیز مواد، 10 ڈیٹونیٹرز، 10 فٹ سیفٹی فیوز وائر، دو میٹر پرائما کارڈ، آٹھ گرنیڈ اور مارٹر شیل، آئی ای ڈی، ایک مائن سپیس ،2,640 گرام بال بیرنگ ، نٹ بولٹس ،شارپنرز ،05عدد پستول اور ایک کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کی ،اسی طرح 141 سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کے دوران9,378 گھروںکی تلاشی ،12,427 افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال اور 4,966 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چیکنگ کی گئی،201 موٹر سائیکلیں اور 17 گاڑیاں ضا بطہ کارروائی کے لئے مختلف تھانہ جات میں منتقل کی گئیں.

جبکہ مختلف نوعیت کے 219 ہتھیار، 1,593 ایمونیشن روند،139 میگزین سمیت 3,200گرام چرس، 3,865 گرام ہیروئن، 710 گرام آئس،3,950 گرام ماری جوانا اور202 بوتلیںشراب بھی برآمد کی ،سی ٹی ڈی اسلام آباد نے دہشت گردی، ریاست مخالف اور فرقہ وارانہ مواد کی تشہیر میں ملوث اکاو¿نٹس کے خلاف 2,161 سوشل میڈیا رپورٹس پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو قانونی کارروائی کے لئے بھجوائیںاور 565اکاﺅنٹس کو بند کروایا گیا،سال 2024میں سی ٹی ڈی اسلام آبا د نے وفاقی دارالحکومت میں رہائش پذیر 12,400سے زائد افغان شہریوں کا ریکارڈ مرتب کیا جبکہ 92 ہزار غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلا م آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کے قیام کے لئے ہمہ وقت مصروف ہے، اسلام آباد پولیس کے بہادر اور غیور افسران نے دہشت گردوں کو ان کے عزائم میں ناکام بناتے ہوئے وفاقی دارلحکومت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اپنی جانیں قربان کی ،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد پولیس دہشت گرد عناصر کے انسداد اور ان کے ناپاک عزائم کو نیست و نابود کرتے ہوئے شہر یوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔