چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کا چیف ایگزیکٹو آفیسر آئسیکو سے ملاقات

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کا چیف ایگزیکٹو آفیسر آئسیکو سے ملاقات چیف ایگزیکٹو آفیسر آئسیکو اور انکی ٹیم کا خیر مقدم کیاملاقات میں دونوں اداروں کے مابین باہمی تعاون اور کوارڈیشن کو بہتر کرنے پر اتفاق ملاقات میں بجلی چوری، غیر قانونی کنکشنز اور انکے روک تھام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیابجلی چوری اور اسکی روک تھام کے حوالے سے مؤثر کوارڈینیشن کرنے کی ضرورت ہے، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا ملاقات میں دونوں اداروں کا باہمی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ مشترکہ کمیٹی دونوں اداروں کے درمیان اوور بلنگ، واجبات کی ادائیگی سمیت دیگر مسائل کے حل کے حوالے سے کام کرے گی، چیئرمین سی ڈی اے آئیسکو اور سی ڈی اے کے واجبات کے مسئلے کو مرحلہ وار حل کیا جائے.

انھوں نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں نئے کنکشن کے حوالے سے آئیسکو کے ساتھ ملکر جامع حکمت عملی بنائی جائے، اورا سی ڈی اے کے اجازت نامے کے بغیر کوئی بھی نیا بجلی کا کنکشن فراہم نہ کیا جائے، چیئرمین سی نے کہا کہ غیر قانونی بجلی کنکشنز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، ملاقات میں اسلام آباد میں 220 کے وی کے گرڈ اسٹیشن کی تنصیب کیلئے جگہ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال آئیسکو سیکٹر C-14 میں ڈویلپمنٹ کے کاموں کے ساتھ ہی بجلی کی فوری فراہمی کو یقینی بنائے سی ڈی اے اور آئیسکو مستقبل میں باہمی تعاون اور ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کی گیا۔