اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، اور اس حوالے سے پنجاب میں تعینات تین افسران کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی تبدیلی پر بات چیت جاری ہے اور نئے آئی جی اسلام آباد کے لیے تین افسران کے نام زیر غور ہیں۔ ان میں سے دو سینئر افسران اور ایک جونیئر افسر شامل ہیں۔
یاد رہے کہ 29 مارچ کو حکومت نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کا تبادلہ کر کے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اکبر ناصر کی جگہ علی ناصر رضوی کو آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق، پولیس سروس گریڈ 20 کے افسر اکبر ناصر خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔