ہاؤسنگ سیکٹر کیلئے ٹاسک فورس کے قیام سے مثبت نتائج ملیں گے:چوہدری مظہر

اسلام آباد ۔ اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے چیئرمین برائے فارن ڈیلیگیشن کمیٹی و ڈپٹی کنوینئر ڈیلیگیشن کمیٹی ایف پی سی سی آئی چوہدری مظہر نے کہا ہے کہ ہاؤسنگ سیکٹر کیلئے ٹاسک فورس کے قیام سے مثبت نتائج ملیں گے،خوش آئند بات یہ ہے کہ اس ٹاسک فورس میں اسٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا گیا ہے جو اس سیکٹر کے مسائل اور افادیت کو بہتر طور پر جانتے ہیں اور وہ قابل عمل تجاویز پیش کریں گے جن کے عملدرآمد میں بھی آسانی ہوگی اور نتائج بھی حوصلہ افزا برآمد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان سردار طاہر محمود رئیل اسٹیٹ کے مسائل بہتر جانتے ہیں اور ان کے پاس مینڈیٹ بھی ہے اور مسائل کے حل کی بہتر تجاویز بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے دی جانے والی تجاویز پر عملدرآمد کیا جائے تاکہ اس ٹاسک فورس کے قیام کے مقاصد پورے ہوسکیں۔