دعا ہے نیا سال پاکستان قوم کیلئے امن، استحکام، ترقی لیکر آئے:اظہر الاسلام

اسلام آباد۔وائس چیئرمین کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (کیپ) انجینئر اظہر الاسلام نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے نیا سال پاکستان قوم کیلئے امن، استحکام، ترقی لیکر آئے،عہد کریں اس ملک کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سال نو کے آغاز پر پاکستان اور عالم اسلام کی ترقی و خوشحالی کی دعا کرتے ہیں۔ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے کاروبار دوست پالیسیاں کا تسلسل ازحد ضروری ہہے۔2024 میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا،قربانیاں قوم تاحیات یاد رکھے گی۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے نیا سال ملک کیلئے کامیابیوں،امن و خوشحالی کا سال ہو۔