اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا ٹوکن ٹیکس کی تاریخ 15 یوم کیلئے مزید آگے توسیع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر ) اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا ٹوکن ٹیکس کی تاریخ 15 یوم کیلئے مزید آگے توسیع کرنے کا فیصلہ،عدم ادائیگی ٹوکن ٹیکس پر گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ اور جرمانہ %200 تک کیا جائے گا۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا ٹوکن ٹیکس نادہندگان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے. ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی اور گاڑیوں کی رجسٹریشن بحالی پر ٪200 جرمانہ وصول کرنے کا اعلان کیا تھا۔باقی سمارٹ کارڈ صارفین کیلئے ٹوکن ٹیکس کی سہولت 24 گھنٹے گھر میں رہ کر بھی Islamabad City App کے زریعے ادا کرسکتے ہیں۔ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والے گاڑیوں کے مالکان جنھوں نے کئی کئی سالوں سے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں وہ فوری طور پر ٹیکس جمع کروائیں ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو پندرہ دن کی مہلت مزید دی گئی ہے ،مزید شہریوں کی سہولت کیلئے ایکسائز کاونٹر رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم خان نے شہریوں کو کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے فوری ٹوکن ٹیکس جمع کروانے کی اپیل کی ہے