اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آبادپولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں سکیورٹی ڈویژن میں پر وقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،ایس پی ڈپلومیٹک آفس نے ریٹائرڈ افسران کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں سکیورٹی ڈویژن میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ایس پی ڈپلومیٹک پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ راجا طاہر حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے،مہماں خصوصی نے اسلام آباد پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان افسران نے اسلام آباد پولیس میں لگن اورایمانداری کے ساتھ خدمات سر انجام دئی.
اور اسلام آباد پولیس کو ایک مثالی فورس بنانے کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ریٹائرڈ ہونے والے افسران نے اسلام آباد پولیس کی مختلف ڈویژنز میں اپنی خدمات سرانجام دیں،تقریب کے اختتام پر مہماں خصوصی نے ریٹائرڈ ہونے والے افسر ان کواعزازی پولیس شیلڈ پیش کی اور مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا،انہوں نے مزید کہاکہ ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ انہوں نے فورس کے امیج کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیاہے۔