نئے سال میں معیشت کیلئے آکسیجن رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر توجہ دی جائے:بابر بھٹی

اسلام آباد ۔نائب صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن بابر بھٹی نے کہا ہے کہ نئے سال میں معیشت کیلئے آکسیجن رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر توجہ دی جائے، ریلیف کے طور پر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ٹیکسز کے ریٹ کم اور پالیسیاں کاروبار دوست بنائی جائیں تاکہ کاروبار دوبارہ سے بہتر انداز میں چل سکیں۔ہمارا مطالبہ ہے مارک اپ ریٹ کو جلد ازجلد سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے جس کا کاروباروں پر بہت مثبت تاثر جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو نئے سال میں آن بورڈ لیا جائے اور ٹیکسز سمیت دیگر مسائل حل کئے جائیں تاکہ یہ سیکٹر چلے اور حکومتی ریونیو میں بھی اضافہ ہو.ہماری دعا ہے نیا سال معاشی لحاظ سے بہتر ہو اور بزنس کمیونٹی کے دیرینہ مسائل حل ہوں ۔